آزاد کشمیر میں تقریباً 43 ہزار 500 سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں گے

فوج

?️

مظفر آباد(سچ خبریں)  میڈیا بریفنگ میں آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹری شکیل قادر خان نے بتایا کہ ‘آزادانہ شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کے لیے انتظامیہ الیکشن کمیشن آزاد کمشیر کی ہدایات کے مطابق امن و امان برقرار رکھنے کے علاوہ ووٹرز اور امیدواروں کو پُرامن ماحول فراہم کرنے پر زیادہ توجہ دے رہی ہے دیگر صوبوں سے سوِل آرمڈ فورسز اور فوج کے مجموعی طور پر تقریباً 43 ہزار 500 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا جبکہ فوج کی تعیناتی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات آئینی و قانونی ذمہ داری ہے اور حکومتی مشینری اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی معاونت کرنے کی پابند ہے۔

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ امن و عامہ کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے آزاد کشمیر سے 5 ہزار 300 پولیس اہلکاروں، پنجاب پولیس سے 12 ہزار، خیبرپختونخوا سے 10 ہزار اور اسلام آباد پولیس سے ایک ہزار، فرنٹیئر کانسٹیبلری سے 400 جبکہ رینجرز کے 3 ہزار 200 اہکار طلب کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ ان اہلکاروں کو پاک فوج کے 6 سے 7 ہزار جوانوں کی معاونت بھی حاصل ہوگی۔چیف سیکریٹری نے بتایا کہ 5 ہزار 123 پولنگ اسٹیشنز میں سے 826 کو حساس جبکہ ایک 209 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر 6 سیکیورٹی اہلکار، حساس پر 4 جبکہ نارمل پولنگ اسٹیشن پر 4 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری آزاد کشمیر نے بتایا کہ تمام حکومتی محکموں مثلاً کمیونکیشن اینڈ ورکس اور بجلی کو انتخابات کے سلسلے میں متعلقہ انتظامات کے لیے الرٹ رکھا گیا ہے جبکہ عید الاضحیٰ پر تمام سرکاری ملازمین کو صرف ایک روز کی چھٹی دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام پریزائیڈنگ افسران اور مجسٹریٹ کے علاوہ 250 افسرانکو بھی مسجٹریٹ کے اختیارات دیے گئے ہیں تا کہ وہ موقع پر فیصلہ کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور انتظامی مشینری کو تمام ضروری مالی وسائل فراہم کردیےگئے ہیں ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ سرکاری مشینری کے لیے الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر بھی مکمل طور پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سرکاری ملازمین کی تعیناتیوں، تبادلوں اور ترقیوں پر مکمل پابندی عائد ہے سوائے چند ضروری کیسز کے جس کے لیے کمیشن سے پیشگی اجازت لے لی گئی ہے جبکہ نئی تعیناتیوں کو بھی روک دیا گیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انتخابی ریلیوں کے دوران کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عملدرآمد کے فقدان کا اعتراف کیا۔

چیف سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی اور ضلعی سطح پر معلومات وصول کرنے کے لیے کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ اہلکار پولنگ بوتھ میں نہیں بلکہ پولنگ اسٹیشنز کے احاطے میں تعینات کیے جائیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آزاد کشمیر میں انتخابات کے دوران فوج کی تعنیات کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ پاک فوج 25 جولائی کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی، پاک فوج کی تعیناتی کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک کے لیے ہوگی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کمیشن نے پاک فوج کو سیکیورٹی انتظامات کے لیے طلب کیا ہے اور کوئیک ری ایکشن فورس کے تحت 22 سے 26 جولائی تک تعیناتی ہو گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کی یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پرامن انتخابات کے لیے آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ دیگر صوبوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور نیم فوجی دستے بشمول رینجرز اور ایف سی اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے، ان انتظامات کا مقصد بلاتعطل پرامن انداز میں انتخابات کا انعقاد کرانا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کا پولنگ اسٹیشنوں، پولنگ کے عمل یا انتخابی سامان کی ترسیل سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

مشہور خبریں۔

جام کمال  کیخلاف تحریک عدم اعتماد 20 اکتوبر کو پیش کرنے کا فیصلہ

?️ 17 اکتوبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں ) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم

یوکرین جنگ کے بارے میں ٹرمپ کا بیان

?️ 28 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر

ہاکستان بین الاقوامی این جی اوز اور تنظیموں کی افغانستان سے نکلنے میں مدد کرے گا

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر

برطانوی حکومت کی حیران کن قیمتوں سے نمٹنے کے لیے کارروائی

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   یوکرین میں جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والا توانائی

شمالی یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملے

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ امریکی اور

فلائنگ کار کی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

?️ 1 جولائی 2021براٹی سلاویا( سچ خبریں) فلائنگ کارنے اپنی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل

ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا

ایک پاکستانی محقق کے نقطہ نظر سے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی بنیادیں اور ضروریات

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی محقق نے صیہونی حکومت کی طرف سے مسلط

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے