آزاد جموں و کشمیر اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام

?️

کشمیر:(سچ خبریں) آزاد جموں اور کشمیر کی قانون ساز اسمبلی مسلسل چوتھے روز نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ایوان کی کارروائی شروع نہ کرسکی جہاں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں تقسیم کی افواہیں ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر چوہدری ریاض گجر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی کا اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن 4 گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد تقریباً 3:15 بجے شروع ہوا۔

اسمبلی کے گزشتہ اجلاس کے برعکس کورم پورا تھا جہاں نگران وزیراعظم سمیت حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے 13 اراکین اور مخلوط اپوزیشن کے 18 اراکین شریک تھے۔

ڈپٹی اسپیکر نے بغیر کوئی وجہ بتائے یا قوانین معطل کیے بغیر ایک منٹ سے بھی کم وقت میں ایوان کا سیشن منگل 11 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

حکمران جماعت کے اراکین ڈپٹی اسپیکر کے اعلان پر خاموشی سے ایوان سے باہر چلے گئے اور اسی طرح اپوزیشن اراکین بھی چلے گئے اور کسی کی جانب سے احتجاج نہیں کیا گیا، موجودہ حالات میں بظاہر اس کا امکان نہیں تھا۔

اس اقدام سے ایسا لگتا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے سے اسمبلی کا اجلاس ملتوی کیا گیا۔

اسمبلی کے باہر بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہم التوا کی حکمت عملی روکنے کے لیے بات کریں گے۔

پی ٹی آئی کے مبینہ باغی اراکین جو اطلاعات کے مطابق صدر سلطان محمود کی چھتری تلے جمع ہیں تاہم انہوں اب تک اپنی جماعت سے کنارہ کشی اور آزاد فاورڈ بلاک تشکیل دینے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔

پی ٹی آئی میں تقسیم کے حوالے سے حکمران جماعت کے رکن چوہدری رشید سے سوال کیا گیا تو انہوں نے منفی میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک اس طرح کی کوئی چیز نہیں ہوئی، صدر نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے 3 ناموں کا پینل دیا ہے اور اسی طرح سردار تنویر الیاس نے کیا ہے۔

صدر سلطان محمود چوہدری کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے نامزد چوہدری رشید کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے تمام دوستوں کا اعتماد حاصل کیا تو وہ ریاست میں درکار اصلاحات کے لیے کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ریاست کے ادارہ جاتی سیٹ اپ کو دوبارہ منظم اور بہترین بنا کر آگے بڑھوں گا۔

دوسری جانب حکمران جماعت پی ٹی آئی وزیراعظم کے امیدوارکے حوالے سے بدستور خاموش ہے۔ نگران وزیراعظم خواجہ فاروق احمد نے دعویٰ کیا کہ ہم نے جان بوجھ کر اپنا مجوزہ امیدوار کا نام روک رکھا ہے کیونکہ ہم اعصاب کی اس جنگ میں چاہتے ہیں اپنے مخالفین کو ردعمل کے لیے کم وقت ملے۔

اس سے قبل نگران وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس کے دوران سیاسی صورت حال کی روشنی میں سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

نگران وزیراعظم نے آزاد جموں اور کشمیر کے صدر کے لیے پرتعیش گاڑی کی خریداری کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسے وقت میں نامناسب اقدام تھا جب ریاست بدترین مالی بحران کا سامنا کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گاڑی کی خریداری کا عمل ختم کردینا چاہیے۔

چیف سیکریٹری نے مذکورہ معاملے پر کابینہ کو آگاہ کیا کہ گاڑی کا ٹینڈر منسوخ کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے اخبارات میں اشتہارات بھی دیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود میں 2فیصد کمی

?️ 12 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان

صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2534 پوائنٹس تنزلی کے بعد 60 ہزار کی نفیساتی حد سے نیچے

?️ 26 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز شدید

ایک بار پھر 6 مئی؛ بحر احمر اور آبنائے ہرمز میں ٹرمپ کی شکست کا دن

?️ 7 مئی 2026سچ خبریں:6 مئی 2025 اور 2026 میں بحر احمر اور آبنائے ہرمز

ٹرمپ کے پاس ایران کے مقابلے میں زیادہ آپشنز نہیں ہیں

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: نئی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران

ریاض نے ہیگ کے ووٹ کا خیر مقدم کیا

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے فلسطینی سرزمین میں تل

والدہ چاہتی ہیں پاکستانی مرد کے بجائے ترک یا یورپی سے شادی کروں، عائشہ عمر

?️ 10 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) فلم اور ٹی وی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کون نہیں ہونے دے رہا؟

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت قیدیوں کے تبادلے  کے کسی بھی معاہدے تک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے