اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپہ سالار اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعداد وشمار شیئر کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان تحقیقاتی نیوز ویب سائٹ ’فیکٹ فوکس‘ کی رپورٹ جاری ہونے کے چند روز بعد سامنے آیا ہے، فیکٹ فوکس اپنا تعارف ’ڈیٹا پر مبنی تحقیقاتی خبروں پر کام کرنے والی پاکستانی ڈیجیٹل میڈیا نیوز آرگنائزیشن‘ کے طور پر کراتی ہے، فیکٹ فوکس کی رپورٹ میں مبینہ طور پر ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ آرمی چیف کے خاندان نے مبینہ طور پر گزشتہ 6 برسوں میں اربوں روپے کمائے۔
آئی ایس پی آر نے آج اپنے بیان میں کہا کہ ایک خاص گروپ نے نہایت چالاکی و بددیانتی کے ساتھ جنرل قمر جاوید باجوہ کی بہو کے والد (سمدھی) اور فیملی کے اثاثوں کو آرمی چیف اور خاندان سے منسوب کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ یہ سراسر غلط تاثر دیا جارہا ہے کہ یہ اثاثے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے 6 سالہ دور میں ان کے سمدھی کی فیملی نے بنائے، یہ قطعی طور پر حقائق کے منافی اور کھلا جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ، ان کی اہلیہ اور خاندان کا ہر اثاثہ ایف بی آر میں باقاعدہ ڈکلیئرڈ ہے، آرمی چیف اور ان کا خاندان باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرن فائل کرتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر شہری کی طرح آرمی چیف اور ان کی فیملی ٹیکس حکام کے سامنے اپنے اثاثہ جات سے متعلق جواب دہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کی فیملی کے اثاثوں سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اعدادوشمار شیئر کیے گئے ہیں، یہ گمراہ کن اعداد و شمار مفروضوں کی بنیاد پر بڑھا چڑھا کر پیش کیے گئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے یمن میں فوجی آپریشن معطل کیا
مارچ
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے مزید 2 مقدمات میں عمران خان، شیخ رشید سمیت 11 ملزمان بری
مارچ
پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن
اپریل
روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز
مارچ
ملک میں توانائی کے موجودہ بحران کا ذمہ دار پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت ہے:شہباز شریف
اپریل
خیبرپختونخوا: مختلف اضلاع میں بارش کے باعث حادثات، 7 افراد جاں بحق
مارچ
یمنی فوج کا مأرب کے جنوب میں القاعدہ کے اہم ترین اڈے پر قبضہ
دسمبر
لیکود ایک مجرمانہ تنظیم ہے
مئی