?️
راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے جہاں انہوں نے ترک وزارت دفاع کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترک وزیر دفاع جنرل( ر) ہولوسکئی اکر، کمانڈر ترکش جنرل ا سٹاف جنرل یاسر گلر اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل امیت دندر سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر انہیں فوجی دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع جنرل( ر) ہولوسکئی اکر، کمانڈر ترکش جنرل ا سٹاف جنرل یاسر گلر اور کمانڈر ترک لینڈ فورسز جنرل امیت دندر سے ملاقاتیں کیں۔اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے پاکستان کے ساتھ ترکی کے تعلقات باالخصوص خطے میں قیام امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ترکی خطے کا اہم ترین مسلم ملک ہے، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں میں ساتھ دینے پر ترکی کے ممنون ہیں، پاک ترکی تعاون سے علاقائی امن واستحکام پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ترک وزیردفاع نے علاقائی امن واستحکام باالخصوص افغان امن عمل کیلیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ ترک وزیردفاع نے دونوں برادر ممالک کے مابین بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔علاوہ ازیںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے باکو میں آذربائیجان کے وزیرداخلہ امور اور چیف آف اسٹیٹ بارڈر سروس سے ملاقاتیں کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی اورسیکورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کی متقاضی ہے، خطے کی جیواسٹریٹجک صورتحال اور مشترکہ چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا۔
مشہور خبریں۔
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتیں عام شہریوں کو سزا نہیں سنا سکتی، فیصلہ مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
?️ 21 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور پاکستان تحریک انصاف
دسمبر
صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے
اکتوبر
صیہونیوں کا نامعلوم سیاسی افق
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کنیسٹ کی تحلیل پر
جون
ایران اور سعودی عرب ایک قدم اور قریب
?️ 17 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے
جون
بیرسٹر گوہر علی خان بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب
?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انٹرا پارٹی
دسمبر
لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
اکتوبر
ٹیکنو کے ’اسپارک 30 اور پرو‘ متعارف
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی ملٹی نیشنل کمپنی ٹیکنو نے
ستمبر
یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے:جسٹس جواد حسن
?️ 29 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) یہ عدالت کی عزت کا سوال ہے، کسی کی جرات نہیں ہونی
اپریل