?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پینٹاگون میں سرکاری دورے کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن اعزازی کارڈن کی میزبانی کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری تقریب کے بعد میڈیا بریفنگ نہیں ہوگی جبکہ تقریب میں میڈیا کو محدود تعداد میں مدعو کیا گیا ہے۔
امریکا میں یہ تقریبات بین الاقوامی خیر سگالی کو فروغ دیتی ہیں، جبکہ یہ اعزازی کارڈن امریکی صدر، نائب صدر، قانونی تقرریوں، امریکی فوج کے جنرل یا فلیگ افسران کے ساتھ ساتھ ان عہدوں کے مساوی غیر ملکی معززین کے لیے مخصوص ہے۔
رواں سال اپریل میں بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی پینٹاگون آمد پر امریکی ہم منصب کے ساتھ دوطرفہ ملاقات ہوئی تھی، جہاں بھارتی وزیر دفاع کو بھی اعزازی کارڈن سے نوازا گیا تھا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت امریکی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں واشنگٹن میں موجود ہیں، تاہم پاکستان سفارت خانے نے آرمی چیف کی سفری مصروفیات کے حوالے سے بیان جاری نہیں کیا۔
دیگر ذرائع نے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے علاوہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ڈی ہینس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کی ملاقات متوقع ہے۔
حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے علاوہ پاکستانی حکام کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ون آن ون ملاقات متوقع ہے، لیکن امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے امکانات بہت کم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی، چیف آف جنرل اسٹاف اور ڈی جی ملٹری آپریشن بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود ہیں، آرمی چیف امریکا روانگی سے قبل نیویارک میں اقوام متحدہ کے امن دستے سے بھی ملاقات کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے امور میں دلچسپی رکھنے والے امریکی اسکالرز اور تھنک ٹینک کے ارکان سے ملاقات کے بعد 5 اکتوبر 2022 کو پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، ابتدائی معلومات کے مطابق آرمی چیف امریکی سینٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کریں گے لیکن اگر وہ بدھ کو روانہ ہوتے ہیں تو اس دورے کے بہت کم امکانات ہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی ضمنی بلدیاتی انتخابات: 11 یو سیز میں سے 7 پر پیپلز پارٹی، 4 پر جماعت اسلامی کامیاب
?️ 8 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کراچی میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر
مئی
انسانوں کی بدترین غلامی دیکھنی ہے تو اندرون سندھ چلے جائیں، عمران خان
?️ 23 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے
ستمبر
سندھ میں یومیہ بنیادی غذا کی فی کس لاگت 32 اور بلوچستان میں 18 روپے ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 11 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک
دسمبر
غزہ کے لیے فضائی امداد بھیجنے کے پس پردہ حقائق
?️ 4 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کو فضائی امداد بھیجنے میں صیہونی حکومت کی حمایت
مارچ
پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزیداہم انکشافات
?️ 8 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزید نئے انکشافات
دسمبر
ایران اسرائیل تنازع: پاکستان نے مغربی سمت سے آنے والی پروازوں کی نگرانی شروع کردی
?️ 14 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے بعد
اپریل
صیہونیوں کی سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے لیے سر توڑ کوششیں
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: نیتن یاہو سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لئے
اگست
نواز شریف پاکستان واپس آ جائیں اس کے علاوہ ان کے تمام آپشن غیر قانونی ہیں
?️ 6 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد
اگست