?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے بیرونی فنانسنگ کی شرائط رکھی جس کو پورا کیا جا رہا ہے لیکن تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے-
خیال رہے کہ 6.7 ارب ڈالر قرض پروگرام کا وقت 30 جون کو ختم ہو رہا ہے، اس سے قبل پاکستان کو 2 قسطوں کی مد میں تقریباً 2.2 ارب ڈالر حاصل کرنا ہیں، آئی ایم ایف نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں کیے گئے اقدامات پر سوالات اٹھائے ہیں جبکہ ریٹنگ ایجنسیز نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کے پاس آئی ایم ایف بیل آؤٹ پیکیج پر قائل کرنے کے لیے وقت ختم ہورہا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بریفنگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین سے آج ایک ارب ڈالر آجائیں گے، چین کو جو ہم نے قرض واپس کیا وہ دوبارہ مل رہا ہے، چین کے ساتھ اس معاملے پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے-
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ بینک آف چائنا کے ساتھ بھی 30 کروڑ ڈالرز پر بات چیت چل رہی ہے، چین کے سواپ معاہدے کے تحت بھی ڈالرز آئیں گے-
وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر میں تاخیر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں تاخیر کی وجہ سے ہوئی، بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر اور ایس ایم ایز پر توجہ دی گئی-
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کی جا سکتی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ الیکشن نہ بھی ہوتا تب بھی بجٹ ایسا ہی پیش کرتے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سال اوسط مہنگائی 29 فیصد ہے، سرکاری ملازمین سب سے زیادہ پسا ہوا طبقہ ہے، بجٹ میں پنشنرز کو بھی مہنگائی کے تناسب سے دیکھا گیا-
انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ایف بی آر کا ٹیکس ہدف سائنسی بنیادوں پر رکھا گیا ہے، ایف بی آر کا نئے مالی سال کا ہدف غیر حقیقی نہیں ہے-
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور شرح نمو کے حساب سے ٹیکس کا ٹارگٹ رکھا جاتا ہے، بجٹ میں 223 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات کیے گئے-
انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ پر کھڑے کنٹینرز کی کلیئرنس میں تاخیر پر چئیرمین ایف بی آر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا گیا، نئے ٹیکس دہندگان سے ٹیکس اکھٹا کرکے ہدف پورا کریں گے-
وزیر خزانہ نے کہا کہ یوریا کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں، ڈالرز کی اسمگلنگ بھی اب شروع ہوچکی، افغانستان میں حکومت تبدیلی سے ڈالرز میں کمی ہوئی جس سے پاکستان سے ڈالر اسمگل ہوا-
انہوں نے کہا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ ابھی تک رکی نہیں بلکہ ڈالرز کی اسمگلنگ میں کمی ہوئی ہے، 20 لاکھ ڈالرز کی اسمگلنگ اور 5 ارب روپے کی اسمگل شدہ چینی پکڑی ہے-
اسحٰق ڈار نے کہا کہ نان فائلر پر 0.6فیصد ودہولڈنگ ٹیکس معیشت کو دستاویزی بنانے کے لیے لگایا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لئے اہم خبر
?️ 6 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے والے
جون
امریکی انٹیلی جنس اداروں کو بائیڈن کا نیا حکم
?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:یوکرین جنگ کے رازوں کے بارے میں پینٹاگون کی متنازعہ خفیہ
اپریل
واٹس ایپ نے ایک اور فیچر پر کام شروع کردیا
?️ 8 نومبر 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) فیس بک کی زیرملکیت موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے
نومبر
وزیر اعظم کی صدارت میں انٹیلیجنس کی نئی کمیٹی کا افتتاح
?️ 24 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلیجنس
جون
مشرق وسطی میں اپنی موجودگی کم کرنے کے لئے نئی امریکی پالیسی
?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے
جولائی
اسکردو ائیر پورٹ کے لئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
?️ 8 اپریل 2021گلگت(سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی لاہور سے
اپریل
اسرائیلی وزیر جنگ کا ایک کارکن جاسوسی کے الزام میں گرفتار
?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں: اسرائیلی وزیر جنگ بنی گانٹز کے گھر کی صفائی کرنے والے
نومبر
قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب
?️ 10 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے
اکتوبر