آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے، تمام اشیاء بشمول ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ ظلم ہوگا، حکمران طبقہ آخر کب تک عوام پر بوجھ ڈال کر جاگیر داروں کو بچاتا رہے گا؟

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے نمائندے وائسرائے بن کر احکامات صادر کررہے ہیں، پی ڈی ایم حکومت ہاتھ باندھے اور سر جھکائے ان کی تعمیل میں مصروف ہے، آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کے لیے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے، تمام اشیاء بشمول ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ ظلم ہو گا ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران طبقہ آخر کب تک عوام پر بوجھ ڈال کر جاگیر داروں کو بچاتا رہے گا ؟ عوام نہیں اشرافیہ پر بوجھ ڈالیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب محفوظ انسانی زون میں فلسطینیوں کو زندہ جلا کر مار رہا ہے، بے گھر ہونے والے شہریوں کو جان بوجھ کر شہید کیا جارہا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سفاکیت اور درندگی کی ایسی مثالیں پوری انسانی تاریخ میں کم ہی ملتی ہیں۔

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ رفح پر میزائلوں کی بارش میں جل کر راکھ ہوگیا، اقوام متحدہ یقیناً اپنی اس توہین پر خاموش رہنا ہی پسند کرے گی، مسلم حکمرانو کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔ دوسری جانب وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بانی پی ٹی آئی کی پرانی تقاریر کی ویڈیو شیئر کیں اور کہا کہ جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کر سکیں۔

آج بھی اس پہ دست شفقت رکھا  جائے تو اس سے بھی زیادہ تعریفیں کرے گا۔ ایسے ڈائیلاگ بولے گا کہ میراثی اسکی دستار بندی کریں گے۔ اسکا کوئ نظریہ یا اصول نہیں۔ اقتدار صرف اقتدار کی ھوس ھے۔ ایجنڈا پاکستان نہیں اپنی ذات ھے۔ اپنے اقتدار کے بغیر اس کے ذہن میں پاکستان کا تصور بھی نہیں۔اپنے ان فرمودات کے مطابق آج عمران خان خود غدار ھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اسطرح نہیں کہ جب چاہا وطن کی اساس پہ حملہ آور ھو جاؤ۔

سیاسی اختلافات کو وطن دشمنی بنا ڈالو۔ پھر معافی مانگ لو معصوم بن جاؤ پارٹی چھوڑ دو۔ کوئ روپوش ھو گیا۔ کوئ مفرور ھو گیا۔ کہاں گئے جو اسمبلی میں اگلی قطاروں میں بیٹھتے تھے وزیر مشیر  تھے ۔ جن کی تکبر اور رعونت سے بھر ی تقاریر اسمبلی کے ریکارڈ میں محفوظ ھیں۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یاد کرو جب اقتدار میں تھے آرمی چیف باپ تھا ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا، ساری مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو جیل بھیج دیا جلا وطن کر دیا ۔

اللہ نے حوصلہ دیا ھمت دی عزت رکھی۔ اور اللہ نے اقتدار عطا کی۔ دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرا م میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہاکہ محسن نقوی اور علی امین گنڈا پور کا پریس کانفرنس کرنا ایک بریک تھرو تو ہے، میں میٹنگ میں تھا جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے بھی تشریف لائے تھے، مجھے لگا کہ ہم ایک صحیح سمت میں جارہے ہیں، میٹنگ میں ملکی مسائل کو ایک اچھے طریقے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمہوریت اور سیاست کی معراج ہے کہ پبلک پالیسی کو دونوں زاویوں سے دیکھ کر آگے بڑھایا جائے، میٹنگ میں لچک ، ملکی مسائل بھی نظر آرہے تھے اور گفتگو بھی ہورہی تھی، یہ بڑی خوش آئند چیز ہے، امید ہے کہ اسی ڈائریکشن میں معاملات چلتے رہیں گے۔ اسی طرح بہت سارے ایسے لوگ ہیں جو مہم چلاتے ہیں تو اس میں غیرذمہ داری آجاتی ہے، پاکستان نہیں کا لفظ کرنے سے عمران خان کوئی بڑا لیڈر نہیں بن جائے گا، کیونکہ تبھی تک خان ہے جب تک پاکستان ہے، اس طرح کی تحریک ویسے ہی غیرمناسب ہے،تنقید کرنا ایک الگ بات ہے لیکن پاکستان سے متعلق مہم چلانا، غیرمناسب ہے۔

سیاسی تناؤ اس قدر آچکا ہے کہ گفتگو کرنے سے بھی عاری ہوگئے ہیں، پارلیمان کے اندر بھی گفتگو نہیں کرپاتے،سخت گفتگو پروگرامز میں بھی ہوجاتی ہے۔ ہمارے سیاسی معاشی مسائل ہیں جن سے نکلنے کی کوشش کررہے، سب سے نامراد چیز ناامید ی ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں اضافہ؛ حکومت اور مزدور یونینز کے درمیان اختلافات

?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں:ترکی میں 2026 کے لیے کم از کم اجرت میں ہونے

کیا اسرائیل کی صرف مذمت ہونا چاہیے یا کچھ اور بھی؟

?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: ترک یونیورسٹی کی پروفیسر اور تجزیہ کار نے اس بات

نواز شریف کی واپسی سے قبل لندن میں مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم سے مشاورت

?️ 17 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) لندن میں گزشتہ روز مسلم لیگ (ن)کے ہیڈکوارٹرز اسٹین

یمنیوں کا نواتیم فضائی اڈے پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ کرنے کا اعلان

?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان

طالبان کو اپنے مخالفین کو بھی حکومت میں شامل کرنا چاہیے: یورپی یونین

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:افغانستان میں یورپی یونین کے نائب سفیر نے طالبان کی حکومت

مغرب کا اسرائیل کے خلاف موقف؛ حقیقت یا محض دکھاوا؟

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں کے الفاظ میں "شدید شرمندگی”

اگر ماڈلین کشتی ایران جاتی تو مغرب کا ردعمل کیا ہوتا:برطانوی اینکر کا طنز

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:معروف برطانوی اینکر اور صحافی مہدی حسن نے مغربی حکومتوں

اردگان ایک نئے سیکورٹی میکنزم کی تلاش میں

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردگان نے آنکارا میں صدارتی کمپلیکس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے