?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد بینک کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہوکر 271 روپے کا ہوگیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 5 روپے کا اضافہ ہوا تھا، ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ بینک تعطیلات کے بعد (آج) کھلیں گے تو یہ رجحان انٹربینک میں بھی جاری رہے گا۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 15 روپے کم ہو کر 271 روپے کی سطح پر آگیا ہے، جو تعطیلات سے قبل آخری روز 285.99 روپے پر بند ہوا تھا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل ظفر پراچا نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد معیشت پر اچھا اثر آیا ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، اب امید ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری بھی آئے گی، اسٹاک بھی بہتر ہوا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن یہ بات دیکھنے والی ہے کہ ہم ریٹ کو کس حد تک کنٹرول کرسکتے ہیں، ڈالر کا نیچے آنا اور پھر اپنی جگہ قائم نہ رہنے سے لوگوں میں مایوسی پھیلتی ہے اور منفی اثرات آتے ہیں، پہلے کی طرح ایسا نہ ہو کہ ریٹ کم ہو اور پھر اوپر چلا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم مجموعی طور پر چیزوں کو لے کر چلیں تب تو بات بن سکتی ہے نہیں تو پاکستان کی معیشت پر طویل مدت میں مشکلات رہیں گی کیونکہ ہم نے 3 سال میں تقریباً 50 سے 55 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔
ٹریس مارک کی سربراہ کومل منصور نے بتایا کہ مارکیٹ آج 272 سے 276 روپے کے درمیان مستحکم ہو سکتی ہے، اس کے بعد اسٹیٹ بینک کرنسی کی سطح کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی تجارت کم سے کم 270 روپے اور زیادہ سے زیادہ 274 روپے 50 پیسے دیکھی گئی، انہوں نے بتایا کہ آج نیویارک بند ہے لہٰذا اس کا مکمل اثر کل ظاہر ہوگا۔
میٹس گلوبل کے ڈائریکٹر سعد بن نصیر نے کہا کہ ہمارا اندازہ ہے ڈالر کی قدر گر کر 265 روپے تک آسکتی ہے، جیسے ہی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونا شروع ہوگا تو جن لوگوں کے پاس ڈالرز ہیں وہ افراتفری کا شکار ہوسکتے ہیں اور اگر ایسا ہوتا ہے تو آپ کو بینکنگ چینل کے ذریعے ترسیلات زر میں اضافہ نظر آئے گا کیونکہ اس رجحان میں لوگ خطرات مول نہیں لیں گے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پاکستان نے 30 جون کو آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر کا قلیل المدت انتہائی ضروری بیل آؤٹ پیکیج حاصل کیا تھا، جس سے معیشت کو مہلت ملی جس کے ڈیفالٹ ہونے کے خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا۔
2019 کے 6 ارب ڈالر کے معاہدے کے تحت فنڈز کے اجرا میں 8 مہینے کی تاخیر کے بعد 30 جون کو پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان 9 مہینے کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی انتظامات (ایس بی اے) پر عملے کی سطح کا معاہدہ ہوا تھا۔
مشہور خبریں۔
بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کی تجویز، ماہانہ 50 ہزار تنخواہ پر انکم ٹیکس چھوٹ کا امکان
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی
اپریل
سعودی اتحاد کے یمن پر 25 فضائی حملے
?️ 12 فروری 2021سچ خبریں:سعودی جارحیت پسند اتحاد نےآج یمن پر 25 فضائی حملوں کیے
فروری
روسی باغی کون ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:ویگنرز ایک پرائیویٹ آرمی ایک نجی کمپنی ہے جس کا روسی
جون
صیہونیوں نے کن فلسطینی لیڈروں کو گرفتار کیا ہے؟
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر صیہونی
جولائی
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع ایک کیمپ پر
مئی
ماضی کی حکومتوں نےجنوبی پنجاب کےعوام کو صرف کھوکھلےنعروں سے بہلایا: عثمان بزدار
?️ 3 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پ
ستمبر
شہید التمیمی کا خون فلسطین کی آزادی کا باعث بنے گا:حزب اللہ
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں شہید عدی التمیمی
اکتوبر
وائٹ ہاؤس میں کابل ایئرپورٹ دھماکے کی گونج، امریکی ریپبلکن نے جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا
?️ 29 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) کابل ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی گونج
اگست