آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر مالیت کے نئے 3سالہ قرض پروگرام پر بات کریں گے، وزیر خزانہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنے اقتصادی اصلاحاتی پروگرام کی معاونت کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کئی ارب ڈالر قرض کے نئے معاہدے پر بات چیت شروع کر دی ہے اور پاکستان عالمی ادارے سے کم از کم تین سالہ پروگرام کی درخواست کرے گا۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اپنے دورہ امریکا کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام منگل شروع ہونے والے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کریں گے جہاں ان اجلاسوں کا مقصد موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ملکوں کی مدد اور دنیا کے سب سے زیادہ مقروض ممالک کی معاونت کرنا ہے۔

اس اجلاس میں دنیا بھر سے مرکزی بینکرز کے ساتھ ساتھ مالیات اور ترقیاتی شعبے کے وزرا، ماہرین تعلیم اور نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں یکجا ہو کر عالمی معیشت کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔

رواں سال فروری میں میں پاکستان میں ہونے والے انتخابات دھاندلی کے الزامات کی زد میں ہیں جہاں انتخابات سے کچھ ماہ قبل پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو جیل میں ڈال دیا گیا تھا اور ناصرف انہیں بلکہ ان کی پارٹی کو بھی الیکشن لڑنے سے روک دیا گیا تھا اور پارٹی سے اس کا بلے کا نشان واپس لے لیا گیا تھا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ابھرنے والے حکمران اتحاد کو معاشی تبدیلی کی انجینئرنگ کا کام سونپا گیا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں ایک مرتبہ پھر مہنگائی کا طوفان آنے کا امکان ہے۔

محمد اورنگزیب نے پیر کو اے ایف پی کو بتایا ہم کم از کم تین سالہ پروگرام کے لیے درخواست کریں گے کیونکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اس کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ہم مئی کے دوسرے یا تیسرے ہفتے تک اس معاملے پر تفصیل سے گفتگو کریں گے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کا 9 ماہ پر محیط 3 ارب ڈالر کا قرض پروگرام اختتام کے قریب ہے جہاں ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات کو دیکھتے ہوئے اس پروگرام کو ادائیگیوں کے توازن کے بحران سے نمٹنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جس نے اسے گزشتہ موسم گرما میں ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔

محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اس معاہدے کی 1.1 بلین ڈالر کی آخری قسط اس ماہ کے آخر میں منظور ہونے کا امکان ہے اور پاکستان نے اربوں ڈالر کے ایک نئے آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ کا اعتماد اور اتار چڑھاؤ پہلے سے بہت زیادہ بہتر شکل میں ہے اور اسی کے پیش نظر ہم نے اس ہفتے کے دوران فنڈ کے ساتھ ایک وسیع پروگرام کے لیے بات چیت شروع کی ہے۔

آئی ایم ایف کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ آئی ایم ایف کی توجہ فی الحال موجودہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ پروگرام پر مرکوز ہے جو جلد ہی مکمل ہونے والا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نئی حکومت نے ایک نئے پروگرام میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور آئی ایم ایف کا عملہ اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

پاکستان کے امریکا اور چین دونوں کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات ہیں جس کی وجہ سے پاکستان ایک مشکل پوزیشن میں ہے کیونکہ دونوں ملک ایک بڑی تجارتی جنگ کا آغاز کر چکے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا ہمارا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے اور اس نے ہمیشہ ہماری حمایت کی ہے، سرمایہ کاری کے معاملے میں ہمیشہ ہماری مدد کی ہے، لہٰذا یہ ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک بہت ہی نازک رشتہ رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری طرف، خصوصاً بنیادی ڈھانچے میں بہت بڑی سرمایہ کاری سی پیک کے ذریعے آئی ہے لہٰذا پاکستان کے لیے تجارتی جنگ میں ویتنام جیسا کردار ادا کرنے کا ایک بہت اچھا موقع ہے، جو کچھ چینی اشیا پر محصولات کے نفاذ کے بعد امریکا میں اپنی برآمدات میں ڈرامائی طور پر اضافہ کرنے میں کامیاب رہا تھا۔

مشہور خبریں۔

حالیہ سیلاب اور بارشوں سے 884 افراد جاں بحق، 9 ہزار 292 گھر تباہ ہوئے،اعظم نذیر تارڑ

?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر

صہیونیوں نے جادو کی چھڑی کا سہارا کیوں لیا؟

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:غزہ پر فوجی جارحیت کے دوران فلسطینی مزاحمت کے ساتھ محاذ

ہم ناکامی سے ایک قدم دور ہیں: سابق صیہونی وزیر اعظم

?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے اعتراف

گوگل میں صیہونیوں کی خدمات

?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں:     صہیونی فوج کے ساتھ کمپنی کے معاہدے کے خلاف

ملک بھر میں بارشوں نے تباہی مچا دی

?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران

پی پی پی کی تین نسلوں کی جدوجہد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے زیادہ قابل فخر ہے، بلاول بھٹو

?️ 25 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں

عالمی یوم قدس کی اہمیت ؛ اسرائیل کس چیز سے ڈرتا ہے؟

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت عالمی یوم قدس سے بہت خوفزدہ ہے کیونکہ

اسرائیلی قبضے کے جرائم کی مذمت میں بحرینیوں کے مظاہرے

?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:جمعہ کے روز بحرینیوں نے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے