🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچنے کا امکان ہے ، آئندہ ماہ پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے، جس میں سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین ، آسٹرازنیکا اور فائزرویکسین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ کورونا ویکسین کی بھاری مقدار پاکستان پہنچے گی، جون میں پاکستان کو ویکسین کی 50 لاکھ سے زائد ڈوز ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 10روز میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ ڈوزپاکستان پہنچ جائیں گی، اس دوران سائنوویک، سائنوفام، کین سائنوویکسین پاکستان پہنچےگی جبکہ جون میں پاکستان کو کوویکس سے 2 بھاری کھیپ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جون میں کوویکس پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزرویکسین فراہم کرےگا جبکہ رواں ہفتے چین سے سائینو فارم کی 10لاکھ ڈوزپاکستان پہنچیں گی، چین سے آنے والی کورونا ویکسین کی پاکستان نے خریداری کی ہے۔
ذرائع وزارت صحت نے کہا کوویکس اوائل جون میں آسٹرازنیکا، اختتام پر فائزر فراہم کرے گا، پاکستان کو آسٹرازنیکا کی 12 لاکھ 38 ہزار ڈوز کی دوسری کھیپ ملے گی تاہم کوویکس نے پاکستان کو فائزر ویکسین کی مقدار بارے آگاہ نہیں کیا۔
کوویکس نے ویکسین فراہمی کی حتمی تاریخ سےآگاہ نہیں کیا، فائزر ویکسین کی اسٹوریج، ترسیل کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، فائزر ویکسین کی سٹوریج کیلئے الٹرا کولڈ چین ریفریجریٹرز دستیاب ہیں، جدید ریفریجریٹر منفی 80 سینٹی گریڈ پر ویکسین سٹوریج کے حامل ہیں۔کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین کی 1 لاکھ ڈوز کی کھیپ فراہم کر چکا ہے جبکہ اب تک پاکستان کورونا ویکسین کی1 کروڑ 16 لاکھ سے زائد ڈوز حاصل کر پایا ہے۔
مشہور خبریں۔
اب کہاں گئے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے
🗓️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (م) پر وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان
فروری
کیا اوپیک پلس کے فیصلے سے سعودی عرب اور امارات کے تعلقات میں اختلافات پیدا ہوں گے؟
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں: Arabi21 نیوز تجزیاتی ویب سائٹ نے برطانوی اخبارات گارڈین اور
اکتوبر
امریکہ نے افغانستان کی حکمران جماعت کو تسلیم کرنے سے روک دیا: طالبان
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے امریکہ
ستمبر
بن سلمان کے بھائی کے دورہ امریکہ کا راز کیا ہے؟
🗓️ 22 مئی 2022سچ خبریں: مجتہد کے نام سے مشہور سعودی وسل بلور اکاؤنٹ نے
مئی
حماس کے ساتھ معاہدے کے بارے میں تل ابیب میں اندرونی تنازعات
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کی ضد جاری
مئی
ایران اور عربوں کے درمیان مشترکہ بحری فوج:لبنانی میگزین کی قیاس آرائیاں
🗓️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک لبنانی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ چین خلیج فارس
جون
جمعہ صیہونیوں کے خلاف غصے کا دن
🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں فلسطینیوں کی جانب سے مظلوم فلسطینی قوم
اکتوبر
اپوزیشن مہنگائی کارڈ کھیلنے کی کوشش کر رہی ہے
🗓️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر تجزیہ امجد شعیب کا پبلک ٹی وی
اکتوبر