آئمہ کرام معاشرتی امن کے محافظ، مذہبی منافرت روکنے میں کردارادا کریں۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علما کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنا تمام علماء کرام کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا، جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوا اور رینجرز و پولیس کے جوان شہید ہوئے۔ مریم نوازنے بتایا کہ پورے پنجاب میں 80 ہزار مساجد ہیں اور 70 ہزار مساجد کے امام صاحبان کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ رقم چھوٹی سی ہے لیکن آئمہ کرام کی زندگی میں آسانی پیدا کریگی اور اعزازیہ کی ادائیگی کیلئے آسان اور شفاف نظام ترتیب دیا گیا ہے۔ فروری کے آخر سے ہر امام مسجد کا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھولا جائے گا تاکہ حکومت اور آئمہ کرام کے درمیان رابطہ مضبوط ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں، بلکہ آئمہ کرام کی معاونت بھی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اور عوامی املاک جلائی گئی، گزرگاہیں بند کی گئیں، اور کچھ افراد اس کو مذہب کے نام پر درست قرار دیتے ہیں، جو معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔

وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام سے کہا کہ وہ حکومت کی آواز عوام تک پہنچائیں اور ملک میں اتحاد و امن قائم رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست مظلوم کا انصاف یقینی بنائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت ہوگی۔

ساتھ ہی مریم نواز نے ٹریفک قوانین پر عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور معاشرہ محفوظ رہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی دشمن نے امریکہ کے ساتھ مل کر جنایتِ قرن انجام دی ہے: سید عبدالملک بدرالدین الحوثی

?️ 5 ستمبر 2025صہیونی دشمن نے امریکہ کے ساتھ مل کر جنایتِ قرن انجام دی

اسرائیل پر حماس کے انٹیلی جنس حملے کے بارے میں عبرانی میڈیا کی رپورٹ

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی ناکامی کے بارے میں اسرائیلی فوج

جوبائیڈن کا روسی صدر کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیان، وائٹ ہاؤس نے صفائی پیش کردی

?️ 21 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے روسی صدر پوٹن

امریکہ نے شامی کردوں کے سر سے ہاتھ کیوں اٹھا لیا؟

?️ 15 جولائی 2025 سچ خبریں:امریکی سفیر ٹام باراک نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن

افغانستان کا فیصلہ ہم نے نہیں افغان فریقوں نے کرنا ہے

?️ 17 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر

وزیر داخلہ کی متحدہ عرب امارات سے اچانک وطن واپسی

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کالعدم تنظیم کے کارکنوں

شمالی غزہ کے تمام باشندے موت کے خطرے میں ہیں:اقوام متحدہ

?️ 9 نومبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ کے نائب ترجمان نے شمالی غزہ میں موجود تمام

عالم اسلام میں چوکسی کی ضرورت؛بحرین میں صیہونیوں کے مقاصد

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:بحرین میں صیہونیوں کو لا کر آل خلیفہ نے عالم اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے