?️
سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری دعائیں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے ساتھ ہیں اور پاکستانی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑی ہے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیل کی تنازع کو بڑھانے کے ارادے کو بے نقاب کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر حماس کا اسرائیل کو سخت انتباہ
انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرزمین پر قتل ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے اور اس عمل سے اسرائیل نے جنگ بندی کی اپنی تجویز کو نقصان پہنچایا ہے۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ اسرائیل اپنے مفادات کے لیے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرتا ہے۔
7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے غزہ میں خواتین اور بچوں پر ظلم ڈھایا ہے اور اپنی غیر متناسب جارحیت میں اضافہ چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: تہران میں اسماعیل ھنیہ کا بزدلانہ قتل
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
حماس نے بتایا تھا کہ اس حملے میں اسماعیل ہنیہ اور ان کا ایک محافظ شہید ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پیرس پولیس کا مظاہرین پر تشدد
?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی پولیس نے اس ملک کے دارالحکومت میں احتجاج کرنے والے
اکتوبر
فرانس روس کی جیت نہیں چاہتا: پیرس
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں: فرانس کے وزیر خارجہ کلیمنٹ بون نے کہا کہ پیرس
مئی
غزہ کی جنگ کا مقصد نیتن یاہو کی سیاسی بقا ہے: اولمرٹ
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: سابق صہیونیست وزیراعظم نے کہا ہے کہ بن گویر اور
جون
نیتن یاہو آپریشن کے بعد زیرزمین بنے خصوصی وارڈ میں منتقل
?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے ان کے
دسمبر
نیتن یاہو عبرانی میڈیا کے حملوں کی زد میں کیوں ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:اسرائیلی حکومت کے اندر اختلافات روز بروز اس حد تک بڑھ
جنوری
رمضان المبارک کا آغاز قائد ملت اسلامیہ کی آواز کے بغیر
?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: اس سال ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع کیا
مارچ
امریکہ شام میں کیا کر رہا ہے؟
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں:شام کے ذرائع نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ امریکہ
جولائی
پشاور ہائی کورٹ نے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر کالعدم قرار دے دی
?️ 7 نومبر 2022پشاور:(سچی خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے
نومبر