?️
سچ خبریں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ایک جلسہ کرنا ہے، اس میں کیا غلط ہے؟
اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کی وجوہات
سماعت کے آغاز میں پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ایف نائن پارک میں جماعت اسلامی کا جلسہ ہو چکا ہے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ این او سی ملنے کے ساتھ بیان حلفی دینا ہوتا ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو بلایا تھا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل صاحب، امن و امان کی صورت حال ہے لیکن توازن رکھیں۔
ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے تجویز دی کہ چہلم کے بعد یا 25 اگست کے بعد جلسہ کرلیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ کیا 14 اگست کی ساری تقریبات ختم ہوگئی ہیں؟ ایسا نہ کریں۔
وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ٹی ایل پی نے بھی بغیر اجازت جلسہ کیا۔
چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے کہا کہ آپ این او سی واپس لینے سے پہلے ان کو بلا تو لیتے۔
ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ بلایا تھا، لیکن ان میں سے کوئی نہیں آیا۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا جلسہ کیوں نہیں ہوا؟
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ انہوں نے ہمیں بلایا نہیں بلکہ ہمارے کنٹینر اٹھا لیے اور 10 لاکھ روپے لے کر واپس کیے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ سیاسی جلسہ کرنا ان کا حق ہے۔
مشہور خبریں۔
نہر سے بحر تک آزاد ہوگا فلسطین: اسپین کی نائب وزیر اعظم
?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اسپین کی نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور
مئی
سعودی عرب میں بے گناہ شہریوں کے وحشیانہ قتل عام کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:آل سعود کی طرف سے آٹھ معصوم بچوں سمیت درجنوں شہریوں
نومبر
قابض صیہونی منتیں کرنے پر مجبور
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر وحشیانہ حملوں کا آغاز کرنے والی صیہونی
مئی
سعودی آرامکو پر حملے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے سعودی ٹھکانوں اور جدہ میں آرامکو
مارچ
غزہ جنگ کا طویل ہونا کس کے نقصان میں ہے؟صیہونی اخبار
?️ 13 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے صہیونی حکام کے درمیان واضح حکمت عملی
مارچ
عرب دنیا امریکہ سے ناراض ہے، وجہ ؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی نیٹ ورک سی این این نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
سعودی عرب انصار اللہ کے ساتھ طویل مدت معاہدے کا خواہاں : روئٹرز
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: دو باخبر ذرائع نے منگل کو بتایا کہ ریاض نے
جون
روس کا اپنی معشیت مضبوط کرنے کا نیا انداز؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی حکومتی اور شہروں
اگست