سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے قوانین کی کمی ہے اسی لیے اس پلیٹ فارم پر لوگوں کو بلیک میل کرنے جیسے واقعات پیش آتے ہیں۔
طلال چوہدری نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک میل کرنے جیسے واقعات پیش آتے ہیں، اس لیے اسے ریگولیٹ کرنے کے قوانین ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیکس کیس: اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اِن کیمرا سماعت کی استدعا
انہوں نے کہا کہ حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ اداروں کو تمام ٹیکنیکل وسائل فراہم کرے اور سوشل میڈیا سے متعلق وہ قوانین اپنائے جو پوری دنیا میں استعمال ہو رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے سوال اٹھایا کہ پاکستان میں ان قوانین پر عمل کیوں نہیں ہوتا؟ اگر قوانین نہیں ہوں گے تو سوشل میڈیا کو کیسے کنٹرول کیا جائے گا۔
مزید برآں، ن لیگی رہنما نے ملک میں ٹیکس جی ڈی پی کی شرح پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: علی ظفر کی پہلی بار خود پر لگے جنسی ہراسانی کے الزامات پر گفتگو
انہوں نے کہا کہ یہ شرح خطرناک حد تک کم ہے، جبکہ دنیا بھر میں ممالک ٹیکس کی مدد سے ہی چلتے ہیں۔