?️
سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والے فل کورٹ کے رکن جسٹس اطہر من اللہ نے اپنی رائے جاری کی ہے جس میں انہوں نے قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ووٹرز کو ان کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا ہے اور بادی النظر میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے چار صفحات پر مشتمل نوٹ میں رائے دی ہے کہ عام انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر التوا درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم
جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ بادی النظر میں سپریم کورٹ کا فیصلہ کسی جماعت کو نااہل قرار دینے کے لیے نہیں تھا اور عدالتی فیصلے کی غلط تشریح سے ایک بڑی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نکال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے ووٹرز کو ان کے بنیادی حق سے محروم کیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل سے عوامی اہمیت کے کئی سوالات نے جنم لیا ہے۔
مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر فواد چوہدری کا ردعمل
جسٹس اطہر من اللہ نے مطالبہ کیا کہ عام انتخابات سے قبل اور بعد میں آنے والی شکایات کی مکمل تفصیل فراہم کی جائے۔
جسٹس اطہر من اللہ کی چار صفحات پر مشتمل رائے سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہے۔


مشہور خبریں۔
بروکسل نے امریکی دباؤ پر روسی توانائی پر خودکش پابندیاں عائد کر دیں: پیوٹن
?️ 17 مئی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپی
مئی
حماس اور اسلامی جہاد نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ کا کیا خیر مقدم
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: حماس اور فلسطین کی اسلامی جہاد تحریکوں نے فلسطینیوں کے
فروری
عمران خان ہر بار عوامی عدالت میں سرخرو کیوں ہوتے ہیں؟
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے
فروری
جرمنی کی بھی فلسطینیوں کی نسل کشی میں شامل ہونے کی کوشش
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: جرمنی غزہ کے خلاف جنگ کے عین وقت تل ابیب
جنوری
عسلویہ میں چھٹی بین الاقوامی قدس کانفرنس کا انعقاد، 13 ممالک سے 80 غیر ملکی مہمانوں کی شرکت
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:عسلویہ سے سچ خبریں کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق،
مارچ
راست سے عام آدمی کو سہولت میسر آئے گی:وزیر اعظم
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ راست سے
فروری
دہشتگردی کی جڑ کہاں ہے؟
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عالمی افراتفری کے پھیلاؤ میں امریکہ کی وحشیانہ دہشت گردی
جون
جنرل ندیم رضا کی ایرانی صدر سے ملاقات
?️ 2 جولائی 2022راولپنڈی (سچ خبریں)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل ندیم رضا نے ایرانی
جولائی