?️
سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ہمارا ملک حماس کو غیر مسلح کرنے کی کسی بھی کوشش کا حصہ نہیں بنے گا لیکن غزہ میں بین الاقوامی امن مشن بھیجنے کے لیے تیار ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور اسرائیلی اشغال کی خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد حماس کو غیر مسلح کرنے یا مزاحمتی تحریک کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش میں شامل نہیں ہوگا، وزارت نے ایک بیان میں واضح کیا کہ پاکستان غزہ میں بین الاقوامی امن مشن کے لیے تیار ہے، تاہم حماس کے خلاف کسی بھی کاروائی میں شرکت نہیں کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے عالمی فیصلوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اسحاق ڈار
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اور اس کے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،29 نومبر کو فلسطینیوں کے ساتھ عالمی یکجہتی کے دن کے موقع پر پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل حمایت کا اعادہ کیا تھا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر فلسطینی عوام کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تباہ کن انسانی المیے کا شکار ہو چکے ہیں، انہوں نے اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق جواب دہی کی ضرورت پر بھی بات کی۔


مشہور خبریں۔
برکس رہنماؤں کی 7 تجاویز
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں:برکس کے رکن ممالک کے رہنماؤں کی تقریر کے بعد ایک
اگست
صیہونی ریاست کی اقتصادی صورتحال
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے طویل ہونے کے باعث صیہونی ریاست
ستمبر
سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر
?️ 28 اپریل 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سابق
اپریل
حکومتی کمیٹی اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع
?️ 23 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی کمیٹی کے درمیان
دسمبر
پنشن بہت بڑا بوجھ ہے، ہمیں سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنا ہوگی، محمد اورنگزیب
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
مئی
سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 29 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
مئی
صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان
?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی
جولائی
مریم نواز کی 100 روزہ کارکردگی کی ویڈیوز کا راز
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: حال ہی میں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب
جولائی