سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے سکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے واضح کیا کہ تحریک انصاف پر پابندی کا کوئی خطرہ نہیں ہے، کیونکہ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی تھی، ہے اور رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ملک میں دوبارہ عام انتخابات ہوسکتے ہیں؟
عمر ایوب نے کہا کہ ان کا ہدف آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ نئے انتخابات کے لیے اسمبلی تحلیل کی جائے، اور کب، کیا، اور کیسے کرنا ہے یہ کارڈ ہم اپنے پاس رکھیں گے۔ ان کے مطابق، ان کے اتحادیوں کی اپنی اپنی سوچ ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ان کا پرامن احتجاج پورے پاکستان میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا، انہیں دربدر کیا گیا، لیکن اس سب کے باوجود وہ مزید اکثریت میں آگئے۔
عمر ایوب نے کہا کہ رؤف حسن کی بطور انفارمیشن سیکریٹری تنخواہ لینے والی بات جھوٹ ہے، عطا تارڑ کے رؤف حسن پر الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان پر موٹرسائیکل اور ایکسرے مشین چوری کے بھی الزام لگائے گئے۔
عمر ایوب نے بھوک ہڑتال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار پانچ گھنٹے کیمپ میں بیٹھتے ہیں، اور اگر کسی کو تکلیف ہے تو آکر ہمارے ساتھ بیٹھ جائے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہوگا تو سرمایہ کاری کیوں آئے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی پی پیز سے غلط معاہدے کیے گئے اور امپورٹڈ فیول پر پلانٹس لگائے گئے۔
مشہور خبریں۔
وزیراعظم آج آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
جولائی
امریکہ افغانستان کو عدم استحکام کی حالت میں چھوڑ کر کیوں جا رہا ہے
جولائی
سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، سعید غنی
ستمبر
ڈرامے کے بعد مجھے پیار ہوا تھا فلم کی صورت میں ریلیز
مئی
روس کے ساتھ تجارت کے لیے متحدہ عرب امارات پر مغربی دباؤ
مئی
صیہونی حکومت کا اچیلس پر طوفانی حملہ
دسمبر
روس میں کوئی بھی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے بارے میں نہیں سوچتا: پیسکوف
مارچ
غزہ کی تباہ کن صورتحال؛مصری ڈاکٹر کی زبانی
اپریل