?️
سچ خبریں: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے لیے بیٹھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی پاکستان کی جانب آنکھ اٹھائے گا، اسے نوچ کر پاؤں تلے روند دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن و ترقی کا خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، حریت کانفرنس
آزاد کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قابض بھارتی حکومت نے آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے حقوق چھین لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا پڑے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وہ کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتا۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات ہر گز مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوسکتے : علی رضا سید
انہوں نے بھارت کو دوبارہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہوش کے ناخن لے اور مسئلہ کشمیر پر بات چیت کے لیے آمادہ ہو جائے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
معید یوسف امریکہ روانہ ہو گئے
?️ 27 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) معید یوسف
جولائی
متحدہ عرب امارات اور ترکی کے تعلقات کی بحالی لیکن اب کیوں؟
?️ 29 نومبر 2021سچ خبریں:تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور ترکی کے
نومبر
پاکستان میں 2022 کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف پرتشدد واقعات میں دگنا اضافہ ہوا، رپورٹ
?️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ’سیف گارڈنگ ہیلتھ اِن کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ
جون
سی پیک نے گلگت بلتستان کیلئے نئے مواقع پیدا کیے ہیں، آصف علی زرداری
?️ 1 نومبر 2025گلگت بلتستان: (سچ خبریں) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ
نومبر
جام کمال نے استعفی دے کر پارٹی بچا لی
?️ 25 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے
اکتوبر
متحدہ عرب امارات کے جبل علی دھماکے کی منظر عام پر نہ آنے والی تفصیلات
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:المیادین چینل نے دبئی میں جبل علی کے دھماکے کی نئی
اگست
سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمن
?️ 12 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن
اپریل
پاکستان کو خوراک کی قلت کا کوئی خطرہ نہیں، وفاقی وزیر
?️ 1 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے تحفظ قومی خوراک و تحقیق طارق
جون