?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف نے جے یو آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک پانچ رکنی ٹیم تشکیل دے کر اس کے اراکین کے نام جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کو بھیج دیے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی ٹیم میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر، اور رؤف حسن شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم میں شبلی فراز اور عمر ایوب بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے مذاکرات کی پیشکش کیوں کی ہے؟؛علی محمد خان کی زبانی
یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی سے اتحاد پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بصد احترام سمجھتے ہیں کہ پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کی کمی ہے، پی ٹی آئی قائد کی جانب سے وفود بات تو کرتے ہیں مگر ابھی تک کوئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی۔
جے یو آئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ کے بیانات جے یو آئی کے ساتھ نہ چلنے کی بات کر رہے ہیں، پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل ابہام کو دور کریں، ہم مشترکہ اہداف اور مذاکرات سے انکار نہیں کرتے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وفود نے بھی رابطے کیے ہیں، مجلس شوریٰ نے اس کا بھی جائزہ لیا، پی ٹی آئی کو مذاکرات میں خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی پر واضح کردیا تھا کہ مناسب ماحول کا قیام ضروری ہے، ہم نے جن مثبت رویوں کا آغاز کیا، اس پر قائم ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہم آپریشن ڈان باس میں اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے: پیوٹن
?️ 30 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کی صبح کہا کہ
جون
عمر شریف کی طبیعت پھر ناساز، امریکا روانگی مؤخر
?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی طبیعت پھر خراب ہونے
ستمبر
سینیٹ انتخابات آئیں اور قانون کے مطابق ہوں گے:سپریم کورٹ
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی
مارچ
رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس
اپریل
Classic green juice that can help your skin heal more quickly
?️ 27 جولائی 2021Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
روس کی جانب سے جنگ بندی کی پیشکش کے منتظر ہیں، روس پر اعتماد نہیں:یوکرینی صدر
?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا
مئی
کیا سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گی؟
?️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2014 سے 2018 تک خلیج فارس کے چھوٹے ممالک میں
اکتوبر
پاکستان اور قبائلی علاقوں کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 16 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے
جولائی