🗓️
سچ خبریں: خیبر پختونخوا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بنوں کے مسئلے کے حل کے لیے بنوں کے مشران سمیت تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب نے انتظامیہ کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت سے مسئلہ حل کیا،مسلح عناصر جہاں بھی پائے جائیں، انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
پشاور سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ علاقہ مشران نے اس مسئلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کل مجھ سے ملاقات کرے گی اور معاملے پر بات چیت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ سیاسی عناصر بنوں واقعے کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟بیرسٹر سیف کیا کہتے ہیں؟
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم عوام کے تحفظات دور کریں گے اور ان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ مسلح عناصر جہاں کہیں بھی ملیں، انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پولیس کو ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے اور ان کے ٹھکانے خالی کرانے چاہیے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج، پولیس اور عوام نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کر کے امن قائم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش دھماکا، 2 شہری شہید،3 اہلکاروں سمیت 10 زخمی
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بننے کے بعد پہلے ایپکس کمیٹی اجلاس میں واضح کیا تھا کہ کچھ مسلح لوگ سرکاری اہلکار بن کر گھوم رہے ہیں اور یہ مسلح افراد خود کو سرکاری ادارے سے منسلک بتاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ نے فرانس میں امریکی سفیر کسے مقرر کیا ہے؟
🗓️ 1 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد چارلس کوشنر
دسمبر
وزیر داخلہ کا دعویٰ، اپوزیشن جماعت سے بھی کچھ لوگ صادق سنجرانی کو ووٹ دیں گے
🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ
مارچ
غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد مبہم ہے: روس
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روسی فیڈریشن کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے
جون
عدالت سانحہ سیالکوٹ کا اسپیڈی ٹرائل کرے
🗓️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم
جنوری
ایک سنوار گیا ہے؛ سینکڑوں سنوار جنم لیں گے
🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: سال 2011 میں فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور
جنوری
الیکشن کمیشن 7 ستمبر سے اہم کیس کی سماعت کرے گا
🗓️ 26 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ایک طرف جہاں حکومت سندھ طویل عرصے سے زیر
اگست
سعودی عرب بدعنوانیوں کے الزام میں 4 سرکاری ملازمین گرفتار
🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی اینٹی کرپشن ایجنسی نے چار پولیس افسران اور سرکاری ملازمین
دسمبر
خیبر پختونخواہ میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بندکرنے کا فیصلہ
🗓️ 24 اپریل 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختون خوا حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے
اپریل