?️
سچ خبریں:وزیر دفاع پاکستان خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ ایٹمی کمیٹی کا کوئی ہنگامی اجلاس طلب نہیں کیا گیا کیونکہ موجودہ حالات میں جوہری آپشن پر بات کرنا بھی قبل از وقت ہے۔
روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی درخواست پر قومی جوہری کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پہلگام واقعے کو جواز بنا بھارت کو جج، جیوری اور سزا دینے والا بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان پاک فوج
ARY نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری آپشن صرف ایک نظری مفروضہ ہے، ہم نے اس پر بات تک نہیں کی، ہمیں اس پر بات نہیں کرنی چاہیے، اور موجودہ حالات میں ایسی نوبت نہیں آئی۔
واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملے کے بعد پاک بھارت تعلقات شدید تناؤ کا شکار ہیں،یہ 1999 کے بعد دونوں ممالک کے درمیان بدترین کشیدگی سمجھی جا رہی ہے،امریکہ اور G7 ممالک نے فریقین سے رابطہ کر کے تناؤ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے چیف آف آرمی اسٹاف، پاکستان عاصم منیر اور بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے علیحدہ علیحدہ رابطہ کر کے کہا کہ دونوں فریق فوری طور پر براہ راست رابطے بحال کریں
تاکہ کوئی خطرناک غلط فہمی نہ پیدا ہو۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہقومی کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہ تو بلایا گیا ہے اور نہ اس وقت اس کی کوئی ضرورت ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حنا خان کی کیموتھراپیز مکمل ہوگئیں
?️ 27 فروری 2025سچ خبریں: کشمیری نژاد بھارتی اداکارہ حنا خان نے مداحوں کو اپنی
فروری
جرمنی میں فلسطین کی بھر پور حمایت
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے الاقصیٰ طوفانی
نومبر
غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو
اکتوبر
ٹرمپ پر 3 قاتلانہ حملے؛ انتخابی مہم کا منظرنامہ کیوں نہیں بدلا؟
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں:گزشتہ چند ماہ میں امریکی سابق صدر اور 2024 کے انتخابات
اکتوبر
ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہوگئے
?️ 25 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال
نومبر
وادی تیراہ میں عسکریت پسندوں کےخلاف کارروائی متوقع
?️ 8 ستمبر 2022وادی تیراہ: (سچ خبریں)وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ حملوں کے
ستمبر
اکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نے کہا
اگست
خیبرپختونخوا میں طوفان اور بارش نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک
?️ 29 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش
مئی