سچ خبریں: پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے خطرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، لیکن آبادی میں اضافہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے جس میں سے 3 فیصد پاکستان کی آبادی ہے۔ پاکستان ان آٹھ ممالک میں شامل ہے جو 2050 تک دنیا کی آدھی آبادی کے حامل ہوں گے۔
آبادی کے لحاظ سے پاکستان اس وقت دنیا کا پانچواں سب سے بڑا ملک ہے۔ پاکستان کی آبادی میں موجودہ شرح سے اضافہ ہمارے ملک کے لیے بڑے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے فوڈ سیکوڑی سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے روزمرہ کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس میں غربت سب سے زیادہ نمایاں ہے۔
مزید پڑھیں: کیا پاکستان برکس میں شامل ہو گا؟
سال 2023 میں پاکستان کی جی ڈی پی 0.23 فیصد رہی جو کہ معاشی ماہرین کے مطابق انتہائی مایوس کن ہے۔ جی ڈی پی کا گرنا مہنگائی کو بڑھاوا دینے کے مترادف ہے، جس سے صحت اور تعلیم کے شعبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔