?️
سچ خبریں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے، اشرافیہ کی حکومت ایک فیصد کی حکومت ہے جو نظام کی تبدیلی نہیں چاہتے۔
عوام پاکستان پارٹی کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج ہمیں اپنے اقتدار کی پرواہ ہے ملک کی نہیں۔ پاکستان میں جماعتیں مخصوص مقاصد کے لیے بنتی رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی کسی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دی۔ ہم الیکٹیبل سیاست کا حصہ ہیں لیکن ہر الیکٹیبل قابل قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام پاکستان پارٹی کس نے اور کیوں بنائی ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ جس سیاست دان کی شہرت ٹھیک نہیں، وہ عوام پاکستان جماعت کا حصہ نہیں بنے گا، ہم ہر اچھے برے وقت میں ایک جماعت کا حصہ رہے ہیں، لیکن اگر سیاست صرف اقتدار کے لیے ہو تو ہم اس کا حصہ نہیں رہ سکتے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فارم 47 والے ملک نہیں بنا سکتے۔ ہر کوئی پوچھتا ہے کہ کیا آپ کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ ہے؟ ہر کوئی سوچتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے بغیر سیاسی جماعت ناکام ہے۔
جن پارٹیوں کو اسٹیبلشمنٹ نے بنایا وہی لوگ ایسا سوچتے ہیں۔ ہم نے بڑے بڑے تجربات کر لیے ہیں۔ ایک بار ملک کو آئین کے تحت چلا کر دیکھ لیں۔ ملک ضابطے کے بغیر نہیں چل سکتا۔ آئین توڑتے رہیں تو ملک نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ہر کوئی احتساب کی بات کرتا ہے۔ احتساب کرنا ہے تو ان کا کریں جو خود ٹیکس نہیں دیتے اور دوسروں پر لگاتے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین چار ہفتے بعد ملکی مسائل سے متعلق پارٹی کا وژن بتائیں گے۔ معاشی ترقی اور استحکام کے لیے انصاف کا نظام چاہیے۔ ہم بغیر پڑھے قانون پاس کرتے ہیں اور میں بھی ان کا حصہ رہا ہوں۔
جو قانون بنائے جاتے ہیں وہ حکمرانوں کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے ہوتے ہیں۔ ملک کو آئین کے مطابق چلانا پڑے گا۔ ملک میں گورننس، پولیس اور دیگر نظام ناکام ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رشتے آئینی اداروں کے درمیان کرسی کے حصول کے لیے نہیں ہوں گے۔ ہم جماعت میں پیسے اور رشتے داری کی سیاست کو آنے نہیں دیں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں کسی ایک معاملے میں اصلاح کی بات نہیں کی۔ جب تک نظام نہیں بدلے گا ملک آگے نہیں چلے گا۔ گورننس کی بہتری مقامی حکومت کی مضبوطی سے ہی ہو سکتی ہے۔
عوام پاکستان کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر شہری کی بنیادی ذمہ داری ٹیکس دینا ہے لیکن 50 فیصد ٹیکس دینا ذمہ داری نہیں ہے۔ اشرافیہ کی حکومت ایک فیصد کی حکومت ہے جو نظام کی تبدیلی نہیں چاہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی معیشت انٹرنیٹ پر چلتی ہے اور ہم اسے بند کر دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں نہ سیاسی استحکام ہے نہ معاشی استحکام۔ صنعت کی مشینری 119 کلو پر بک رہی ہے۔ دودھ پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کی تقریر سن لیں یا کسی وزیر کی، کسی رہنما نے پاکستان کے عوام کی تکلیفوں کی بات نہیں کی۔ آج ہم تباہی کے دہانے پر ہیں، پھر بھی معمول کے مطابق ملک چلانا چاہتے ہیں۔ آج ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اقتدار کی کرسی تلاش نہ کریں، لیکن بدقسمتی سے آج لوگوں کو ہر قیمت پر کرسی چاہیے۔
مزید پڑھیں: جنرل باجوہ کے اعترافات نے موجودہ حکومت کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھا دیا ہے، فواد چوہدری
سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کوئی پکی پکائی جماعت نہیں بلکہ ایک سوچ ہے۔ ہم لوگوں کے پاس جائیں گے، ان سے بات کریں گے اور ہم کبھی کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کو مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر بجلی کی بندش کے سلسلے میں تشویش
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں:گزشتہ چند دنوں میں مختلف علاقوں میں تقریباً 120,000 صہیونی گھرانوں
فروری
پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
?️ 21 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کو
ستمبر
خاشقجی کے قتل کو دبانے کے لیے بھاری رشوت
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد نے نگراں ادارے کی مخالفت کے
اپریل
الیکشن کمیشن کا مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس
جنوری
کیا امریکہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گا:انصاراللہ کی زبانی
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے ایک بیان میں کہا کہ
جنوری
اردگان نے اسرائیلی جبر کے خلاف اسپین کے موقف کو سراہا
?️ 14 جون 2024سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے میڈرڈ میں ترک ہسپانوی اقتصادی
جون
25دسمبر کو گورنر ہاﺅس کراچی میں جشن قائداعظم منایا جائے گا
?️ 11 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا
دسمبر
امریکہ کا یوکرین کو نیا امدادی پیکج بھیجنے کا اعلان
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک اور فوجی امدادی
جون