?️
سچ خبریں: پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا
پاکستان اور بھارت نے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق، یہ فہرستوں کا تبادلہ اسلام آباد اور نئی دہلی میں متعلقہ ہائی کمشنز کے ذریعے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے متعدد بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی جیلوں میں قید 254 بھارتی شہری قیدیوں اور ماہی گیروں کی فہرست بھارت کے حوالے کی گئی، جبکہ بھارت نے 452 پاکستانی یا مبینہ پاکستانی شہریوں اور ماہی گیروں کی فہرست فراہم کی۔
ترجمان کے مطابق، پاکستان نے لاپتا 38 پاکستانی دفاعی اہلکاروں کی فہرست بھی بھارتی حکام کو دی ہے، جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ 1965 اور 1971 کی جنگوں کے بعد سے بھارت کی تحویل میں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے سزا مکمل کرنے والے تمام پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا ہے، اور جسمانی و ذہنی معذور قیدیوں تک خصوصی قونصلر رسائی کی درخواست کی ہے۔ بھارت سے ان کی قومی حیثیت کی فوری تصدیق کے لیے بھی درخواست کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک بار پھر جوہری تنصیبات کی فہرست کا تبادلہ
ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی جلد واپسی یقینی بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اور رواں سال اب تک 4 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی مکمل ہوچکی ہے۔


مشہور خبریں۔
یمنی کب تک فلسیطنیوں کا ساتھ دے سکتے ہیں؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسے
جنوری
چینی فوج کی جارحیت اور خطرہ بڑھتا ہوا: امریکی کمانڈر
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی نے اپنے
جولائی
کینیڈا کے مسلم گھرانے پر حملہ کے سلسلہ میں اس ملک کے وزیر اعظم کا رد عمل
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:کینیڈا کے شہرلندن اونٹاریو میں ایک مسلمان کنبے پر وحشیانہ حملے
جون
صیہونی جنگی جرائم کی حمایت کون کر رہا ہے؟
?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: جنین میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے باوجود امریکی
جولائی
تائیوان چین کا حصہ ہے:چین کا امریکہ سے خطاب
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:چینی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی
اپریل
غزہ جنگ کے دوبارہ شروع ہونے پر صہیونی خاندانوں کا خوفناک ردعمل
?️ 19 مارچ 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں میں
مارچ
اقوام متحدہ کی بچوں کی قاتل حکومت کی طرفداری
?️ 29 جون 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے فلسطین سمیت
جون
اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان
?️ 20 اگست 2025اسرائیل سے تعلقات پر لیبیا کا بیان لیبیا کی قومی اتحاد حکومت
اگست