کیا کسی کے قتل کا فتوا دے سکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان

کیا کسی کے قتل کا فتوا دے سکتے ہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کا بیان

?️

سچ خبریں: اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ شریعت اور قانون کے مطابق کسی فرد کو واجب القتل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ ایسے جذباتی اقدامات سے عقیدہ ختم نبوت کو نقصان پہنچتا ہے۔

کسی فرد، گروہ یا جتھے کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ خود عدالت لگا کر کسی کے قتل کا فتویٰ اور حکم جاری کرے، نہ شرعی طور پر اور نہ ہی قانونی طور پر۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کے خلاف قتل کے فتوے؛حکومت کا ردعمل

اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایک آئینی و اسلامی ریاست ہے جہاں قانونی نظام میں ہر نوعیت کے جرائم کی سزائیں موجود ہیں، جو عدالت کے طے شدہ طریقہ کار کے مطابق دی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل نے متعدد بار اس امر پر زور دیا ہے کہ اشتعال انگیزی، تکفیر کا فتویٰ اور کسی حکومتی، ریاستی یا عام فرد کو قتل کی دھمکی دینا قرآن و سنت کی تعلیمات سے متصادم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پیغام پاکستان کے متفقہ اعلامیے میں تمام مسالک کے مستند علماء و مفتیان نے طے کیا تھا کہ عالم دین اور مفتی کا فریضہ ہے کہ صحیح اور غلط نظریات کے بارے میں دینی آگہی فراہم کریں اور مسائل کا درست شرعی حل بتائیں۔

تاہم، یہ فیصلہ کرنا کہ آیا کسی نے کفر کا ارتکاب کیا ہے یا کلمہ کفر کہا ہے، ریاست، حکومت اور عدالت کا اختیار ہے۔

بیان کے مطابق، سپریم کورٹ کے حالیہ عدالتی فیصلے سے اختلاف کی صورت میں علمی انداز میں گفتگو کی جا سکتی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے اس حوالے سے عالمانہ اور مدلل انداز میں اپنی اختلافی رائے ظاہر کی ہے۔

مزید پڑھیں: اعلی عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ، تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

کونسل نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اپنی من مانی تشریحات کے مطابق دوسروں کے عقیدے اور مذہب کا فیصلہ کرے اور ان کے بارے میں واجب القتل ہونے کا فتویٰ جاری کرے۔

مشہور خبریں۔

حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام

?️ 25 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل

امریکہ انصاف نہیں، ناانصافی کا حامی ہے،نیتن یاہو  کو گرفتار کیا جانا چاہیے: اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر 

?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی رپورٹنگ آفیسر فرانچسکا آلبانیز نے کہا ہے

9 مئی مقدمات: عمران خان، شاہ محمود کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 2 فروری تک ملتوی

?️ 27 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ

فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں صیہونی نظریہ

?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: ایک عرب محقق نے اپنے ایک کالم میں صیہونیت کے

صیہونیوں کے ساتھ شام کا مکروہ معاہدہ؛ کیا جولانی اسرائیل کے سرپرست بنیں گے؟

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ایک فلسطینی تجزیہ نگار نے گولانی کے صیہونیوں کے ساتھ

ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان ممکنہ تصادم کا نقصان؛نیویارک ٹائمز کی زبانی 

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں ایلون مسک اور

ہیرس کا ٹرمپ سے عجیب مطالبہ

?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: کمالا ہیرس نے اپنی صحت کی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے

دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان حکام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے