?️
سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوحہ میں شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور حماس کی اعلیٰ قیادت نیز شہید کے بیٹوں کو تعزیت پیش کی۔
دوحہ میں حافظ نعیم الرحمان نے اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادوں اور حماس کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی اور ان کی شہادت پر تعزیت کی۔
انہوں نے دوحہ میں اتحاد العلما العالمی الاسلامی کی قیادت سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ شہید اسماعیل ہنیہ کے بارے میں
ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو آج دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جمعہ کے بعد ان کی نماز جنازہ مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی، جس میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، ان کے والد، حماس رہنما خالد مشعل، اسماعیل ہنیہ کے بیٹوں، حماس، فلسطینی تنظیموں الفتح اور اسلامی جہاد کے نمائندوں اور دنیا بھر سے آئے اہم شخصیات نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں: کیا اسماعیل ہنیہ کو صیہونیوں نے شہید کیا ہے؟
اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھائے سوگوار افراد کی بڑی تعداد بھی جنازے میں شریک تھی۔
یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بدھ کے روز تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے عمران خان زمان پارک سے روانہ
?️ 20 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حفاظتی ضمانت کی درخواست سے متعلق کیس پر سماعت
فروری
اپنی کرسی اور سیاست کو بچانے کے لئے ملک کے خلاف نعرے نہ لگائیں: مراد سعید
?️ 14 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے
مارچ
امریکی وزارت خارجہ میں اصلاحات
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اصلاحات
اپریل
امریکی وزیر خزانہ کے دورۂ چین کی کہانی روئٹرز کی زبانی
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: روئٹرز نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں امریکی وزیر خزانہ کے
جولائی
دو بار محبت کی، پہلی ناکام ہوئی، دانیا انور
?️ 27 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ دانیا انور نے کہا ہے کہ
نومبر
آڈیو لیکس کیس: اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے اِن کیمرا سماعت کی استدعا
?️ 30 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں آڈیو لیکس کیس کی
اکتوبر
لیگی رہنماؤں میں قیادت کے لئے رسہ کشی چل رہی ہے: اسدعمر
?️ 22 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ
جنوری
امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے مصر جا رہے ہیں
?️ 28 ستمبر 2025امریکی سفیر تل ابیب سے غزہ جنگ پر بات چیت کے لیے
ستمبر