?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، اس دن کے واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
عظمت شہدا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی، مذموم منصوبہ بندی سے قومی املاک کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ تقریب کے دوران عظیم سپوتوں کے ورثا سے ملاقات کی ہے اور اپنی اور قوم کی طرف سے یہ پیغام دیا ہے کہ ان سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی وجہ سے قائداعظم کا پاکستان موجود ہے، ان سپوتوں نے پاکستان کی سلامتی اور تحفظ کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، انہوں نے اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ دیا لیکن ہمارے بچوں کو یتیم ہونے سے بچا لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان عظیم سپوتوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، ان کی قربانیوں کی بدولت قوم چین کی نیند سوتی ہے، کاروبار اور تعلیمی اداروں سمیت پورا ملک چل رہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان شہدا کا ملک کے 23 کروڑ عوام احترام کرتے ہیں، شہدا کی عظمت تاقیامت قائم و دائم رہے گی، اس پر آنچ نہیں آئے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں قیام امن کے لیے دہشت گردی کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملک میں درندگی ہوئی، عمران خان کی گرفتاری سے پہلے بھی سینکڑوں گرفتاریاں ہوئی ہیں لیکن کسی نے گملا بھی نہیں توڑا، ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف کو بے گناہ جیل میں رکھا گیا، سابق دور حکومت میں بے بنیاد الزامات لگا کر اپوزیشن کو دیوار سے لگایا گیا، ہم نے اس کو صبر اور حوصلے سے برداشت کیا، کسی نے حساس تنصیبات پر حملے کا نہیں سوچا۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو المناک ترین واقعہ ہوا، ایک کرپشن کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری ہوئی لیکن وہ اپنے جتھوں کو کئی ماہ پہلے سے یہ کہہ رہے تھے کہ ان کی گرفتاری کی صورت میں کہاں کہاں حملہ کرنا ہے، ساری قوم ان سے اس کا جواب مانگتی ہے کہ ان پر حملے کے جواب میں حساس تنصیبات پر حملہ کیوںکیا گیا۔
مشہور خبریں۔
جنگ کےگزرنے کے ساتھ ایران کے حملے مزید کامیاب ہوتے گئے: وال سٹریٹ
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل نے تسلیم کیا ہے کہ ایران اور
جولائی
چین کی فوجی نقل و حرکت سے تائیوان پریشان
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: خطے میں کشیدگی میں اضافے کے درمیان تائیوان کے حکام
اگست
توہین الیکشن کمیشن: سپریم کورٹ کی عمران خان، دیگر رہنماؤں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کی اجازت
?️ 6 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توہین الیکشن کمیشن اور توہین الیکشن کمشنر کیس میں
دسمبر
یمن امریکہ کے لیے سب سے شدید بحری تنازعہ ہے: امریکی میڈیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی ویب سائٹ المانیٹر نے اعتراف کیا ہے کہ یمنی افواج
اگست
بھارت مانے یا نہ مانے، عالمی برادری پاکستان کے موقف کو تسلیم کر رہی ہے. خواجہ آصف
?️ 30 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
جون
اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ہفتوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے کا اسمگل شدہ سامان ضبط
?️ 15 اکتوبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم
اکتوبر
برکس کی رکنیت پر ٹرمپ کی بھارت کو دھمکی
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست
جولائی
اسرائیل میں انتخابات کی جانب پہلا قدم
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عبری میڈیا نے آج صبح اطلاع دی ہے کہ ربی ڈیوڈ
جون