?️
لاہور (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیرپاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں ٹرائل مکمل ہونے پر تھانہ سرور روڈ کے مقدمہ نمبر 97/23 کا محفوظ فیصلہ سنایا۔ پراسکیوشن کے 61 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت ریکارڈ کرائی، سرکار کی جانب سے پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے دلائل دیئے۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے مجموعی طور پر 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا جس میں سے 8 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا گیا اور 6 ملزمان کو مقدمہ سے بری کیا گیا۔ عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید، خالد قیوم ،ریاض حسین ،علی حسن ،افضال عظیم پاہٹ کو 10، 10 سال قید کی سزا کا حکم سنایا۔
عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، زباس مان، افتخار احمد، رانا تنویر، حمزہ عظیم پاہٹ اور اعزاز رفیق کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے تھانہ سرور روڈ پولیس نے 9 مئی شہر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کا دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں ٹرائل مکمل کیا اور جیل میں قائم عدالت میں تمام ملزمان کی موجودگی مقدمے کا فیصلہ سنایا۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ لبنان
?️ 4 نومبر 2025امریکی وزیرِ جنگ کا عراق کو انتباہ کا اصلی ہدف حزب اللہ
نومبر
تحریک انصاف نے عوام سے جھوٹے وعدے کئے۔ امیر مقام
?️ 19 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ تحریک
فروری
کیا ٹرمپ نے اردوغان کو مایوس کیا؟
?️ 12 ستمبر 2025تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹرمپ سے اردگان کی توقعات اور
ستمبر
بائیڈن اور ٹرمپ دونوں نفرت انگیز کیوں ہیں؟
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:حالیہ سروے کے مطابق اہم سوال یہ ہے کہ امریکی عوام
مئی
پی ٹی آئی کا عمران خان کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
?️ 13 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کو علاج
فروری
پیوٹن کے ایران کے سفر سے امریکی پریشان
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: منگل 28 جولائی کی شب تہران نے دوسری مرتبہ آستانہ
جولائی
رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
جون
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی پر
جون