اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شیف آگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 فروری کا سورج پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا۔
گوجرانوالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ نے مشکل وقت میں (ن) لیگ کا ساتھ نہیں چھوڑا، گوجرانوالہ والوں نے ریلی نکالنے والی وائرل بیماری کو بھی بھگایا ہے، وہ تقریر جس نے بازی پلٹ دی تھی وہ بھی گوجرانوالہ میں ہوئی تھی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں، نواز شریف اگر ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر رہے ہیں تو لازمی دیں گے، نواز شریف نے گھر دینے کا وعدہ کیا ہے تو وہ بھی دیں گے
ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ والوں ہم 20 کی 20 سیٹیں جیتنے جارہےہیں، ہم انتقام کی سیاست کو دفن کرکے پھر ترقی کی سیاست شروع کریں گے، ہمارا فرض ہے کہ قوم کی تقدیر بدل دیں، انشااللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے، 9 فروری کا سورچ پاکستان کی ترقی کا سورج ہوگا۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ اگر میں رہتا اور میری چھٹی نہ کرائی جاتی، یہ جج جو آج خود استعفیٰ دے کر جا رہے ہیں، آئندہ چیف جسٹس بننے والا جج استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، یہ وہ جج تھا جس نے مجھے سزا دلوائی، بطور وزیر اعظم میری چھٹی کرائی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ ہم نے ختم کی، غربت بھی کم ہورہی تھی، ہم نے آئی ایم ایف کو خداحافظ کہا، اور آئی ایم ایف نے کہا کہ اگر پاکستان اسی رفتار سے ترقی کرتا رہا تو دوبارہ اسے آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہو گی لیکن یہ اس وقت اسلام آباد میں دھرنے دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر وہ دور رہتا اور ہماری حکومت میں خلل نہ پڑتا تو یہاں مجمعے میں ایک بھی شخص بے روزگار نہ ہوتا، ہر ایک کے پاس باعزت روزگار ہوتا، لوگ خوشحال ہوتے۔
پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ اس ملک میں 4 سال جو وائرل بیماری رہی اس نے بہت نقصان کیا۔