ایپکس کمیٹی کا اجلاس،غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اعلٰی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک سے نکلنے جانے کیلئے حتمی ڈیڈ لائن دئیے جانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی ڈیڈ لائن تک تمام اثاثے فروخت کرنے اور اپنے وطن جانے کے پابند ہوں گے،ڈیڈ لائن ختم ہونے پر غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے اور انکی جائیدادیں قرق کر دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق افغان شہری جاری کر دہ ڈیجیٹلائز ڈای تزکیرہ پر ہی پاکستان کا سفر کر سکیں گے،پاکستان میں پروف آف رجسٹریشن کے حامل افغان مہاجرین ہی سکونت اختیار کرنے کے اہل ہوں گے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین اور شہریوں کو بھی ممکنہ ڈیڈ لائن تک واپس جانا ہو گا۔ دوسری جانب وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف خصوصی کارروائیوں کے دوران رواں سال کے 65 مقدمات درج کئے اور درجنوں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو گرفتار کیا جو عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو رہائش،روزگار اور کسی بھی قسم کا تعاون فراہم کرنا قابل دست اندازی جرم ہے۔ پولیس نے اسلام آباد میں غیرقانونی طور پر مقیم 451 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر کے مختلف عدالتوں میں مقدمات پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

برآمدات پرمبنی ترقی ہی واحد راستہ ہے، وزیرخزانہ

🗓️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب سے معروف

سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے کی پاکستان کی مذمت

🗓️ 7 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سعودی دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے میزائل

امریکی سینیٹرز کی جانب سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

🗓️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن اور ماسکو میں سفارتی کشیدگی کے بعد متعدد امریکی سینیٹرز

جولانی کو شام پر اسرائیلی قبضے کے خلاف واضح موقف اختیار کرنا چاہیے: السوڈانی

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک شام کے ساتھ

الاقصیٰ طوفان نے صہیونی فوجیوں کو بھاگنے پر مجبور کیا

🗓️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی طویل جنگ

صہیونی افسر پر فلسطینی قیدی کی لاتوں اور گھونسوں کی برسات

🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک

 ن لیگ عمران خان کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی:  شیخ رشید

🗓️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے اپوزیشن پر شدید تنقید

موجودہ حکومت عبوری ہے ،افغانستان کے مالی وسائل جاری کیے جائیں: طالبان

🗓️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان ترجمان نے افغانستان کے موجودہ حالات کا حوالہ دیتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے