?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 6 اور 7 مئی 2025 کی رات پاک فضائیہ اور بھارتی طیاروں کے درمیان پاک بھارت تاریخ کا طویل معرکہ ہوا، ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط اس فضائی جنگ کے دوران پاک فضائیہ کے شاہنیوں نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔
ڈان نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان افواج کی جوابی کارروائی کے بعد بھارتی طیاروں کی تباہی کے شواہد بھی منظر عام پر آگئے، 9 مئی2025 کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے جوائنٹ پریس کانفرنس میں بین الاقوامی میڈیا کے سامنے بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کیا۔
تباہ کیے جانے والے بھارتی طیاروں میں 3 جدید رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک ایس یو 30ی شامل تھے، بھارت نے روایتی ہٹ دھرمی اور جھوٹ کا سہارا لیتے ہوئے طیارے گرنے کی خبر سے انکار کیا، کچھ بھارتی میڈیا چینلز نے طیارے گرنے کی خبروں کی تصدیق کی جو بعد میں مودی سرکار نے ہٹوادیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر اور سینئر ائیر فورس آفیسر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بھارتی رافیل طیارے گرانے کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے، ثبوتوں میں بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشنز بھی دکھائی گئیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی طیارہ نہیں گرا مگر بھارتی میڈیاخود طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کررہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ طیارہ گرنے کی پہلی خبر ’انڈیا ٹوڈے‘ نے جموں کشمیر کےعلاقے پامپور سےدی، انڈیا ٹوڈے نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے 3 علاقوں میں طیارےگرنے کی تصدیق کی، بھارتی فضائیہ کے طیارے گرنے کی فوٹیجز میں طیاروں کا ملبہ بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گرائے جانے والے طیارے کی ’ٹیل‘ بھارتی17گولڈن ایرو اسکاڈرن کے رافیل BS-001 طیارے کی ہے، فوٹیج میں تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کے انجن کو بھی دکھایا گیاہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم 21 ویں صدی میں رہ رہے ہیں نہ کہ 18ویں صدی میں، اب ہر چیز اپنا نشان چھوڑ جاتی ہے۔
نمائندہ بی بی سی کے مابق پامپور کے علاقے میں رات کو دھماکے کی آواز سنی گئی، جو طیارہ گرنے کی تھی، ایسا ہی ایک اور دھماکا جموں کے رام بن کے علاقے میں بھی ہوا۔
بھارتی صحافی پراوین سواہنے نے بھی 6 اور 7 مئی کی رات جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے 3 جیٹ طیاروں کی تباہی کے شواہد دیے۔
پراوین سواہنےکے مطابق انڈین ایکسپریس اور دی ہندو اخبار نے بھٹنڈا کےقریب ایک اور بھارتی طیارہ گرنے کی خبردی، دی ہندو نے 40منٹ کے بعد بھٹنڈا کے قریب طیارہ گرنے کی خبر ہٹا دی۔
یہی نہیں بھارتی صحافی پراوین سواہنے اور کرن تھاپر کو معروف بھارتی میڈیا پلیٹ فارم ’دی وائر‘کے پروگرام میں سچ بولنے پر بلاک کردیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ نے دفاعی کارروائیاں پاکستان کی خودمختاری کا تحفظ کرتے ہوئے سر انجام دیں۔


مشہور خبریں۔
برطانوی معیشت کو ہڑتالوں سے 4 بلین پاؤنڈ کا نقصان
?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:کرسمس کے دوران برطانیہ میں عوامی شعبے کی وسیع ہڑتالوں سے
دسمبر
ٹرمپ کے تیس ملین حامی بائیڈن کو ہٹانے کے لیے تیار
?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں: امریکی ماہر جان ہل مین نے اتوار کو کہا کہ
دسمبر
کیا امریکی اور برطانوی جہاز باب المندب سے گذر سکتے ہیں؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک سینئر رکن نے امریکہ
جنوری
ایرانی کشتیوں پر حملے کو لے کر اسرائیلی فوج کے مابین شدید اختلاف پیدا ہوگیا
?️ 7 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) ایرانی کشتیوں پر حملے کو لے کر اسرائیلی فوج
اپریل
تھر میں کوئلے سے پیدا ہونے والی توانائی ’پن بجلی سے بھی سستی‘
?️ 14 مارچ 2025ضلع تھر: (سچ خبریں) سینو سندھ ریسورسز پرائیویٹ لمیٹڈ (ایس ایس آر
مارچ
بھارتی حکومت سخت اقدامات سے گریز کرے، فاروق عبداللہ
?️ 31 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں
مئی
راولا کوٹ:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق
?️ 3 نومبر 2021راولا کوٹ (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر
نومبر
نیتن یاہو کچھ بول کیوں نہیں رہے؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے انکشاف کیا کہ نیتن یاہو کے چند
اکتوبر