راولپنڈی{سچ خبریں} یوم خواتین پر اپنے پیغام میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یونیفارم میں خواتین نے قوم اور انسانیت کی بڑی خدمت کی ہے ، یونیفارم میں خواتین نے اپنی صلاحیتیں منوائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی خواتین عالمی وبا کے خلاف جنگ میں بھی پیش پیش ہیں ۔
خیال رہے کہ پاکستانی خواتین نے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ خواتین پاکستان کی آبادی کا 52 فیصد ہیں ، خواتین مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ خدمات سرانجام دے رہی ہیں ۔
خواتین کور آف سگنلز ، الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انجیئرنگ میں فرائض انجام دے رہی ہیں ۔ خواتین آرڈیننس ، آرمی سروسز کور ، میڈیکل کور میں خدمات انجام دے رہی ہیں ۔
اس کے علاوہ ایجوکیشن برانچ ، ایڈمن اینڈ سروسز ، پبلک ریلیشنز میں خواتین خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔
پاکستان سمیت پوری دنیا میں خواتین قیادت اور فیصلہ سازی میں بھی برابر کی شریک ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اس کی زندہ مثال ہیں ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر اسلامی دنیا کی پہلی خاتون سرجن جنرل ہیں ۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کردیا
نومبر
قومی اسمبلی کا اجلاس 9 مئی کو طلب
مئی
ٹرمپ نامی عفریت
جون
یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟
ستمبر
امریکی وزیر دفاع کی گستاخی
اکتوبر
وسطی یمن میں القاعدہ کے رہنما سمیت سعودی اتحاد کے دسیوں کرائے کے فوجی ہلاک
جولائی
روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا امکان
اگست
موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے100 ارب ڈالر معاونت کے وعدوں پرفوری عمل درآمد ہونا چاہیے، وزیراعظم
دسمبر