بیرونی قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں، وزیر خارجہ

محمود قریشی

?️

ملتان {سچ خبریں} شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتیں پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں، یہ قوتیں ملک کو انتہا پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں اور پاکستان کے اتحاد، امن کو پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں ہمیں ایسی قوتیں سے بچنا ہوگا اور ان کا راستہ روکنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اسلامی دنیا کےعظیم لیڈر کے طور پرسامنے آرہے ہیں، 74 سال میں پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی، ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں پر ہم نے آواز بلند کی، پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے عالمی ایوانوں میں اسلام پر بات کی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پہلی بار کسی سربراہ مملکت نے اسلامو فوبیا رجحانات کے خلاف آواز بلند کی، وزیراعظم عمران خان ہر عالمی فورم پر دین کی خدمت کررہے ہیں، اللہ نے موقع دیا ہے اسلام کی سربلندی کے لیے آواز بلند کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کے خاتمے، نظام کی شفافیت اور تبدیلی کے لیے پرعزم ہیں، حکومت سینیٹ میں اوپن بیلٹ کرکے شفاف نظام کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کو فٹیف میں بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں میں ناکام رہا، ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا، انشا اللہ پاکستان جلد گرے لسٹ سے بھی نکل جائے گا۔

مشہور خبریں۔

میں نے ملک کیسے اور کب چھوڑا:بشار اسد کا بیان

?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سابق صدر بشار اسد کی طرف سے جاری ہونے

تم سائے سے کھیلتے ہو، ہم خود سایہ ہیں؛ہیکر گروپ کی صہیونی ریاست کو وارننگ

?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:معروف ہیکر گروپ حنظلہ نے اسرائیلی فوج کے انٹیلیجنس ڈیپارٹمنٹ

گیلنٹ کے بعد نیتن یاہو کو بھی ہٹا دینا چاہیے: لائبرمین

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: قابض حکومت کے سابق وزیر جنگ ایویگڈور لائبرمین نے اس

مسلمانوں کا خون آج بھی یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 6 جولائی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

لاکھوں یمنی بھوک اور افلاس کے خطرے سے دوچار

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن میں قحط یا

آدھے اسرائیلیوں کو جنگ کی فتح کا کوئی احساس نہیں 

?️ 27 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق معاریو کے تازہ سروے کے نتائج سے

پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں:آرمی چیف

?️ 29 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے

سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کو ستانے میں سرفہرست:دی اکانومسٹ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دی اکانومسٹ میگزین نے سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے