?️
لاہور{سچ خبریں} پاکستان ریلوے کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق استنبول سے اسلام آباد کے لیے تجارتی ٹرین 4 مارچ کو روانہ ہوگی اور اس کا آفیشل اعلان بھی آئندہ 2 دن کے اندر ہونے کا امکان ہے۔
9 سال کے طویل وقفے کے بعد 4 مارچ سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین دوبارہ چلائے جانے کا امکان ہے۔
مذکورہ ٹرین سروس سے تین ممالک یعنی پاکستان، ایران اور استنبول کے درمیان تجارتی سامان کا تبادلہ آسانی سے ہوگا۔
عہدیدار کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ اور وزارت ریلوے تینوں ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ’اکانامک کارپوریشن آرگنائزیشن‘ (ای سی او) کے سیکریٹریٹ سمیت ترکی اور ایران کی متعلقہ وزارتوں اور محکموں سے رابطے میں ہے۔
اس ضمن میں وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے بھی ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 16 مارچ کو پہلی تجارتی ٹرین کو خوش آمدید کہیں گے۔
پاکستان ریلوے کے ریکارڈ کے مطابق پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی ٹرین چلائے جانے کا آغاز 14 اگست 2009 کو ہوا تھا جب کہ استنبول سے پہلی ٹرین 13 اگست 2010 کو اسلام آباد پہنچی تھی۔
ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ مذکورہ منصوبے کے افتتاح سے اب تک پاکستان 8 ٹرینیں ترکی بھیج چکا ہے اور آخری ٹرین لاہور ڈرائی پورٹ سے 5 نومبر 2011 کو روانہ کی گئی تھی۔
اسی طرح ترکی اب تک پاکستان کی جانب سے 6 ٹرینیں بھیج چکا ہے اور وہاں سے آخری ٹرین 9 دسمبر 2011 کو پاکستان پہنچی تھی۔
مذکورہ منصوبے کے سرکاری دستاویزات کے مطابق مذکورہ ٹرین سروس کو ’ای سی او ٹرین‘ کا نام دیا گیا تھا، جو ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو روانہ ہونی ہوتی ہے اور اس کی لمبائی 420 میٹر ہوتی ہے جب کہ اس میں 750 ٹن تک وزن ہوتا ہے۔
مذکورہ ٹرین منصوبے کو چلانے کے حوالے سے تینوں ممالک کے درمیان ہونے والے تازہ مذاکرات کے مطابق ٹرین کو ترکی کے شہر استنبول سے ایران کے شہر زاہدان تک پہنچنے میں 90 گھنٹے جب کہ زاہدان سے اسلام آباد تک پہنچنے میں 135 سے زائد گھنٹے لگیں گے۔
پاکستان ریلوے کے مارکیٹنگ منیجر کاشف یوسفانی نے بتایا کہ مذکورہ ٹرین سروس کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس یکم مارچ کو ہونا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 4 مارچ کو استنبول سے پاکستان کے لیے ٹرین کو روانہ ہونا ہے اور اس میں کارگو کے 24 کنٹینرز ہوں گے جو کہ ایران اور پاکستان کے لیے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا دو بڑے امریکی نیوز چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ
?️ 25 اگست 2025ٹرمپ کا دو بڑے امریکی نیوز چینلز کے لائسنس منسوخ کرنے کا
اگست
شام کی فتویٰ کونسل: صہیونی دشمن سے مدد طلب کرنا حرام ہے
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: شام کی موجودہ پیش رفت اور صیہونی حکومت کی جارحیت
جولائی
یورپ کا فلسطینیوں کا مصنوعی دفاع
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی انتہائی دائیں بازو کی تحریک کے رہنما Bezalel
مارچ
ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح پر لے جا رہے ہیں: روس
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف نے
جولائی
وزیراعظم نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کوسینیٹ کاٹکٹ
ستمبر
حزب اللہ کیسے اسرائیل صفحۂ ہستی سے مٹا سکتی ہے؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: المیادین چینل نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کی حالیہ
اگست
حکومت معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال 25-2024 کا قومی اقتصادی سروے
جون
اب وفاقی وزراء انتخابی مہم بھی چلا سکیں گے
?️ 20 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں
فروری