اسلام آباد {سچ خبریں} ملک میں ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لئے اب صرف تین دن کا وقت باقی ہے اور ان بچے ہوئے دنوں میں جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہونچا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز منتخب کرانے کی پیش کش کر دی ہے۔
بدلے میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔
پنجاب اسمبلی کا ماڈل دیکھ کر ایم کیو ایم بھی نیم رضا مند ہو گئی ہے۔
ادھر اپنے ارکان سے رابطے کرنے میں حکومت کو دیر ہو گئی ہے۔
اس ضمن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اب حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے 17 ارکانِ قومی اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، 2 ارکانِ قومی اسمبلی سے تو کل ہی رابطہ ہوا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختون خوا میں جماعتِ اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شام کے حکمراں عناصر کا اس ملک کے آئین کے بارے میں اظہار خیال
دسمبر
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 71 مریض انتقال کرگئے
جون
صیہونی پولیس کا صیہونی شہریوں کے ساتھ سلوک
جون
پیرس اولمپکس، غزہ اور فلسطین دفاعی میدان
جولائی
بلوچستان: آوران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
فروری
ٹرمپ جیسی بیان بازیوں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے کے حربے تک؛ اردغان کی چالیں
اکتوبر
ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار سست، شوبز شخصیات کو بھی مشکلات کا سامنا
نومبر
صیہونی ابرہیم معاہدے کی سالگرہ تقریب منسوخ
اگست