پائیدار جمہوریت کیلئے الیکشن ریفارمز کا حاصول ضروری ہے، سراج الحق
26 فروری
?️
لاہور(سچ خبریں )امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراح الحق نے کہا ہے کہ الیکشن ریفارمز کے بغیر پائیدار جمہوریت کے قیام کی منزل حاصل نہیں کی جاسکتی ، پیسے اور طاقت کے زور پر الیکشن کے عمل کو ہائی جیک کرلیا جاتاہے۔
منصورہ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ جتنی
سیاست سے دور رہے گی، اتنی ہی باوقار رہے گی ۔ اعلیٰ عدالتوں سے توقع ہےکہ نظریہ ضرورت کو ہمیشہ کے لیے دفن کر کے قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ 26 فروری کو بہاولپور کی تاریخ کا بڑا جلسہ کریں گے ۔بہاوپور جلسے کے دوران جماعت اسلامی آئندہ کا لائحہ عمل دے گی ۔ فضائی آلودگی کےخاتمے کے لیے ہر شخص پودا لگائے اور سیاسی سموگ سے جان چھڑانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔ آنے والا دور شہزادے، شہزادیوں کا نہیں، بلکہ ان کاہے جن کا جینا اور مرنا ملک و قوم کے لیے ہے۔ گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیااور ملک بھر میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور خیر خواہوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ موسم بہار کے دوران کم از کم ایک پودا ضرور لگائیں ۔ انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں جنگلات کا تیزی سے خاتمہ ہورہاہے اور پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں جنگلات ختم ہورہے ہیں ۔ انہو ں نےٹمبر مافیا کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں قومی مجرم قرار دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کا بلین ٹری منصوبہ گراؤنڈ پر نہیں، بلکہ کاغذوں میں نظرآتاہے ۔
وزیراعظم کے اس بیان پر کہ مودی سے بار بار رابطہ کیا مگر جواب نہیں ملا، پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے بیرون ملک جا کر بھارت کے حوالے سےانتہائی کمزور موقف اپنایا ۔ کشمیر کی آزادی کے لیے نئی دہلی سرکار کےسامنے مضبوط موقف اپنانا ہوگا ۔ کشمیر پر نیشنل ایکشن پلان کی تیاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔امیر جماعت نے چیف جسٹس کی جانب سے سینیٹ الیکشن سےمتعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران دیے گئے ریمارکس کا خیر مقدم کیا اور کہاکہ اس سے عدالت کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چار حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران دھونس ، دھاندلی اور خونریزی کے واقعات سے الیکشن کمیشن کی صلاحیت پر سوال کھڑا ہو گیاہے ۔ سیاسی جماعتوں کو آپس میں الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کرنے چاہئیں ۔ آزاد اور بااختیار الیکشن کمیشن کی تشکیل نہ ہوئی تو آنے والے عام انتخابات میں حالات کس طرح کے ہوں گے اس کا اندازہ حالیہ واقعات سے لگایا جاسکتاہے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب الیکشن میں دھونس دھاندلی طاقت اور دولت کا کلچر ختم ہوگا تو جماعت اسلامی
کو ضرور ملک و قوم کی خدمت کا موقع ملے گا ۔ قوم موجودہ اورسابقہ حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکی ہے ۔ جماعت اسلامی نے سینیٹ کے لیے اپنے امیدوارکھڑے کیے ہیں ۔ ہماری خواہش ہو گی کہ ممبران اسمبلی ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کو ووٹ دیں ۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ موسم بہار کے دوران زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی کا خاتمہ اور ملک کا مستقبل محفوظ ہو۔شجر کاری مہم کے آغاز کے موقع سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے علاوہ جماعت اسلامی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان معاہدے کا اعلامیہ جاری
?️ 14 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے
جولائی
گوٹیرس کا اسرائیل پر لبنان کی فضائی حدود میں پروازیں بند کرنے کا مطالبہ
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے اسرائیل سے فوری
نومبر
اٹک جیل میں سماعت کی وجہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کا تحفظ یقینی بنانا ہے، خصوصی عدالت
?️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پاکستان
اگست
کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی
?️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں
دسمبر
عمران خان کو مائنس کرکے کوئی بھی پی ٹی آئی رہنما سیاست نہیں کرسکے گا. فیصل چوہدری
?️ 11 دسمبر 2025اسلام آباد: (اسلام آباد) سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری نے
دسمبر
فلسطینی مزاحمتی تحرمک پہلے سے زیادہ طاقتور ہو چکی ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف
?️ 9 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوجی کمانڈرز نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ میں
جولائی
چین روس کو ہتھیار دے رہا ہے یا نہیں، امریکہ کیا کہتا ہے؟
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چین سے
جون
امریکہ کی نائن الیون کے بعد ہنگامی حالت میں مزید ایک سال کی توسیع
?️ 10 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی حکومت نے جمعرات کی شام 11 ستمبر 2001 کے حملوں
ستمبر