سینیٹ الیکشن میں ‏اوپن ووٹنگ کامطالبہ شفافیت کی بنیاد پر کیا گیا،وزیراعظم

عمران خان

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے ڈسکہ امیدوار کو 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی ‏درخواست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شفافیت چاہتےہیں اس لئےسینیٹ الیکشن میں ‏اوپن ووٹنگ کامطالبہ کیا۔

صوبہ پنجاب کے علاقے ڈسکہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-75 پر ہوئے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار سے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دینے کا کہا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آزادانہ و شفاف انتخابات کے لیے جدوجہدکی ہے اور ہم ہمیشہ آزادانہ اور شفاف انتخابی عمل کی تقویت کے لیے کوشاں رہیں گے۔

وزیراعظم کی پی ٹی آئی کے ڈسکہ امیدوار کو 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی ‏درخواست کرنے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نےاپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ ڈسکہ سے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے ‏والے پی ٹی آئی امیدوار سے کہا ہے کہ 20 پولنگ اسٹیشنز میں ری پولنگ کی درخواست کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیشہ صاف اورشفاف انتخابات کیلئےجستجوکی ہے شفافیت چاہتےہیں اس ‏لئےسینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کامطالبہ کیا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اپوزیشن نےڈسکہ کےنتائج پر غیرضروری رونا دھونا مچایا ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

عراق "حشد الشعبی” قانون کیوں پاس نہیں کیا جا رہا؟ امریکہ ملوث ہے!

?️ 22 ستمبر 2025سچ خبریں: النصرۃ اتحاد کے ترجمان نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ میں

آرٹیکل 63 اے نظرثانی فیصلے پر پی ٹی آئی کا ردعمل

?️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کی جانب سے آرٹیکل 63 اے نظرثانی

غزہ جنگ سےاسرائیل سلامتی کیا چاہتا ہے؟

?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے

امریکہ کو کہاں سے سبق لینا چاہیے تھا؟امریکی سنیٹر کی زبانی

?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مورفی نے کہا کہ امریکہ کی کوئی

فیک نیوز قوموں کو تباہ کرتی ہے: صدر مملکت

?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ

امریکی بحری بیڑے یمن سے فرار برطانیہ نتائج کے لیے تیار رہے:انصاراللہ

?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:رہبر انصار اللہ یمن عبدالملک الحوثی نے کہا کہ امریکہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عمران خان پر مقدمات کا نوٹس لے لیا

?️ 23 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عمران خان پر مقدمات کا

یوکرین کے ساتھ تنازعات شدید لیکن قابو میں ہیں: ڈونیٹسک

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:     جبکہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے بعض مقامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے