اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں ‘ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا ‘ ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ترجمان پاک فوج سے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی وضاحت طلب کی تھی ، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے دفتر خارجہ اور وزارت دفاع سے بھی قومی وضاحت طلب مانگی اور کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان اپنی بغاوت کو جواز دینے کے لیے بیرونی سازش کا واویلا کر رہے ہیں ، ترجمان پاک فوج وضاحت کریں گےکہ کیا قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے 197 اراکین کو بیرونی سازش کاحصہ قرار دے کر غدار قرار دیا گیا ہے ؟ عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں ہے۔
مشہور خبریں۔
برطانیہ کو غیر یقینی مستقبل کا سامنا
ستمبر
نہیں چاہتا تھا بیٹا شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں، نعمان اعجاز
مئی
ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا، بیرسٹر گوہر کا سائفر کیس کے فیصلے پر تبصرہ
جون
سعودی فوج کے ہاتھوں چار یمنی شہری شہید اور زخمی
جولائی
غزہ میں جرنلوں کا فلسطینی عوام کو بے گھر کرنا کا منصوبہ
اکتوبر
کسی کو بھی اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے:ایران
مارچ
بشار الاسد کے کزن کا شام کے ساحلی علاقوں میں مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان
اپریل
قرض کی ری اسٹرکچرنگ ’انتہائی مشکل‘ ہوگی، سابق گورنر اسٹیٹ بینک
اپریل