?️
لاہور ( سچ خبریں ) تحریک عدم اعتماد سے قبل پنجاب میں بہت بڑا سرپرائز مل سکتا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر مشاورت کر رہی ہے۔
جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ کی ناراضی کے باعث حکومت پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صحافیوں سے ہونے والی ملاقات میں بھی پنجاب میں کرپشن اور وزیراعلیٰ کی تبدیلی پر سوالات ہوئے۔
اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کی تبدیلی سکینڈ آپشن تھی لیکن اس کے لیے وقت نہیں مل سکا۔آج حکومتی وفد کی ق لیگ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پرویز الہیٰ اور ان کی جماعت سے بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب سے ق لیگ کی قیادت کو وزیراعظم کے پیغام میں وزارت اعلیٰ کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے۔
آج حکومتی وفد اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے مابیں ملاقات ہوئی۔رپورٹ کے مطابق حکومتی وفد کی ق لیگ سے ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہو سکتی ہے۔ پارٹی میں اکثریت کی رائے ہے عمران خان کا اتحادی بن کر رہنا چاہئے۔وفاق وزراء شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک کی طرف سے ق لیگ کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق ق لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے پیغام میں وزارت اعلیٰ کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے تاہم ق لیگ کی طرف سے مذاکرات کے تمام اختیارات پرویز الہیٰ کو دئیے گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں سے تحریک عدم اعتماد پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہو گا۔ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی اور آدھی بانٹی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے،ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے، ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔
پرویز الہی نےایک سوال کے جواب میں کہا کہ جو باہر بیٹے ہیں ان کی بیماری کی دوائی ابھی نہیں آئی،جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑتا۔دوسری جانب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ ق لیگ میں بھی اختلاف رائے موجود ہے وہاں بھی دو سوچیں ہیں،چوہدری شجاعت اور ان کے صاحبزادے ن لیگ کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں جب کہ پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ تحریک انصاف کے ساتھ چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
بھارت کشمیریوں کو معذور بنانے کے لئے منظم طریقے سے تشدد کا استعمال کر رہا ہے
?️ 3 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی
دسمبر
لبنانی وزیر کا مغربی مداخلتوں کے بارے میں بیان
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت میں وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان
جولائی
وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی
?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو ہونے
مئی
ہم نے بغاوت نہیں کی،اقتدار پر قبضہ ضروری تھا: میانمار کی فوج
?️ 16 فروری 2021سچ خبریں:میانمار کی فوج کے ترجمان نے فوجی بغاوت کی تردید کی
فروری
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا
?️ 1 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آئے دن
اگست
ایف بی آر اکتوبر میں وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) درآمدات میں تیز رفتار کمی کے باعث فیڈرل بورڈ
نومبر
امن کے نقطہ نظر سے متعلق امریکی دعوؤں کے بارے میں یمنیوں کا نظریہ
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی قومی نجات حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے
جولائی
غزہ میں صیہونی قیدی کہاں ہیں؟
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں: القسام بریگیڈز (فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ)
نومبر