بھٹکے ہوئے ملک کو وزیر اعظم صحیح راستے پر لے آئے: عثمان بزدار

عثمان بزدار

🗓️

لاہور{سچ خبریں} پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار  نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے جو غلطی ماضی میں کی انکو درست کرنے کا سہرا وزیر اعظم کے سر جاتا ہے کیونکہ انہوں نے  ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث بھٹکے ہوئے ملک کو صحیح راستے پر لگا دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے ضلع میں جاکر عوامی مسائل حل کر رہا ہوں، منتخب نمائندوں اور پارٹی عہدیداروں کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں، تحریک انصاف کے عہدیداران کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پارٹی عہدیداران کو پورا احترام دیا جائے گا، پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کو ان کا جائز مقام دیں گے، بوسیدہ نظام عوام کی فلاح کیلئے نہیں بلکہ اشرافیہ کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، فرسودہ نظام کو بدل کر ہی عام آدمی کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں پاکستان تحریک انصاف سرگودھا کے صدر و ٹکٹ ہولڈر انصر اقبال ہرال اور ٹکٹ ہولڈر اسامہ میلہ شامل تھے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ کی فلسطینیوں کے ساتھ دشمنی

🗓️ 25 مئی 2021سچ خبریں:واٹس ایپ نے درجنوں فلسطینی صحافیوں کی نامعلوم وجوہات کی بناء

افغان خواتین کی حالت زار

🗓️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے

امریکہ اور اسرائیل کے لیے حزب اللہ کے انتباہی آپریشن کے پیغامات

🗓️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گذشتہ رات حزب اللہ نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ

افغانستان کے زلزلہ زدہ علاقوں میں صیہونیوں کے ردپا

🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:ایک صہیونی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ وہ مشرقی افغانستان

تیسرا انتفاضہ واقع ہونے والا ہے: فلسطین لبریشن فرنٹ

🗓️ 1 مئی 2023سچ خبریں:موجودہ صورت حال کسی بھی وقت تیسرے انتفاضہ کے پھوٹ پڑنے

دنیا کا سب سے سستا شہر کس ملک میں ہے؟

🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: ویسے تو پاکستان میں یوٹیلیٹی بلوں، پھلوں، سبزیوں اور دیگر

کشمیری عوام بھارت کے انتخابی ڈرامے کو مسترد اورحق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں

🗓️ 16 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

کراچی: متعدد سینٹرز میں کورونا ویکسین کی شدید قلت

🗓️ 18 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں کورونا ویکسین کی شدید قلت پیدا ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے