ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کو عدالتوں کا بائیکاٹ پڑنے لگا مہنگا

ہائی کورٹ

?️

اسلام آباد {سچ خبریں} اسلام آباد ہائی کورٹ ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کی ہڑتال کا معاملے میں وکلا پریشان دکھائی دیتے ہیں کیوں کہ کیسوں میں وکیلوں کی عدم پیشی پر عدالتیں درخواستیں خارج کرنے لگی گئیں۔

ہائی کورٹ میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلاء کو عدالتوں کا بائیکاٹ مہنگا پڑنے لگا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے آج تین مقدمات وکلاء کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی ۔

پراپرٹی سے متعلقہ کیس میں پٹشنر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث خود عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی کا پٹشنر سے استفسار کیا کہ آپ کے وکیل کہاں ہیں۔ پٹشنر نے جواب دیا کہ وکیل ہڑتال پر ہیں اس لیے پیش نہیں ہوئے، عدالت نے پٹشنر کے جواب کے بعد درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

دوسری جانب آئی بی سوسائٹی کے انتخابات چیلنج کرنے کا کیس بھی خارج کردیا گیا، وکیل کی عدم پیروی کے باعث عدالت نے درخواست خارج کردی۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے آج تین مقدمات وکلاء کی عدم پیروی پر خارج کر دیے۔ خارج کیے گئے کیسز میں کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کے لیے دائر درخواست عدم پیروی پر خارج کی گئی، درخواست گزار نے حکومت کو ملنے والے کورونا ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کی استدعا کر رکھی تھی ۔

مشہور خبریں۔

شیطانی آیات لکھنے والا اب ہوگا ایک آنکھ والا شیطان

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:بدنام زمانہ اور گمراہ کن کتاب شیطانی آیات کے شیطان صفت

نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟

?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو

افغانستان چھوڑنے سے لے کر جنوبی یمن میں افواج کی تعیناتی؛واشنگٹن کا نیا منصوبہ

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکہ نے مشرق وسطی میں اپنی حالیہ سازش میں ایک نیا

وزیرخارجہ بلاول بھٹو 3 روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے

?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ

اسرائیل کی بشاراسد کو قتل کرنے کی دھمکی

?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے

معید یوسف کی قومی سلامتی پالیسی پر سنجیدگی سے عمل  کی یقین دہانی

?️ 28 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے قومی سلامتی

امریکہ اور چین کی جنگ دنیا کو تباہ کر دے گی:کسنجر

?️ 21 اگست 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر

شامی مہاجرین کے ساتھ یونان کا غیرانسانی سلوک

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہا کہ یونانی حکام شامی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے