🗓️
اسلام آباد {سچ خبریں} وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غریب طبقات پر بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گيا جبکہ احساس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ٹارگٹڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، مشیران عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین، گورنر سٹیٹ بنک ڈاکٹر رضا باقر،معاونین خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود، ندیم بابر، تابش گوہر اور سینئر افسران شریک ہوئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کا مفاد ہے، مشکل معاشی حالات کی وجہ سے غریب عوام سب سے زیادہ متاثر ہو رہی ہے لہذا ان کو ہر ممکنہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ سب سے زیادہ غریب طبقات پر پڑتا ہے لہذا بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی جنگی کابینہ میں استعفوں کے اسٹریٹجک نتائج
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ
جون
نواز شریف کو عزت سے واپس لائیں گے: شہزاد اکبر
🗓️ 14 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر
جنوری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانتیں منظور
🗓️ 18 جون 2022لاہور(سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ
جون
سعودی عرب میں صحافیوں پر ظلم بند کرنے کی اپیل
🗓️ 5 نومبر 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں آزادی بیان
نومبر
بھارت میں کورونا وائرس کا نیا ریکارڈ، 24 گھنٹوں کے دوران 4 لاکھ سے سے زیادہ افراد وائرس میں مبتلا ہوگئے
🗓️ 1 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس نے نیا ریکارڈ قائم
مئی
امریکیوں میں زندگی کی امید میں حیرت انگیز کمی
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں:امریکی حکومت کی طرف سے شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ
دسمبر
افغان حکومت یقینی بنائے چمن جیسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہوں، وزیر اعظم
🗓️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چمن میں افغان
دسمبر
عراق میں امریکی سفارت خانے میں میزائل سسٹم کیوں ہونا چاہیے؟
🗓️ 17 مئی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن فضیل الفتلوی نے تاکید کی کہ
مئی