اوپن بیلٹ انتخابات، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

فضل الرحمن

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) سینیت الکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے اعلان کے ساتھ ساتھ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئی ہے، پی ڈی ایم نے صدارتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ کی مخالفت میں عدالت بھی جانا پڑا تو جائینگے، مریم نواز نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پتہ چل جائیگاکون کس کیساتھ کھڑا ہے۔

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سینیٹ الیکشن کو مکمل شفافیت سے کرانا چاہتی ہے، اپوزیشن کا ایمان پیسوں پر ہے اور پیسوں سے ہی اِنہوں نے لوگوں کو خریدا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کو اتحادیوں کی مکمل حمایت حاصل ہے ، کچھ دنوں میں پی ٹی آئی کے نمبر آجائینگے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں ایسا شفاف نظام لایا جائے جس میں کرپشن اور خرید وفروخت کے بازار بند ہو جائیں،سینیٹ انتخابات اوپن کرانے سے متعلق ہمارے پاس قانون سازی کے لئے دو تہائی اکثریت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن کرانے سے متعلق ہمارے پاس قانون سازی کے لئے دو تہائی اکثریت نہیں۔

اوپن بیلٹ آرڈیننس ہوا جاری، بیلٹ پیپر قابل شناخت ہے

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں نے چارٹر آف ڈیموکریسی کی شق 23 میں لکھا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جائینگے تاہم اب دونوں جماعتیں اپنے قول سے پیچھے ہٹ چکی ہیں، ہم نے اس مقصد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ آئینی تشریح کی جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے سینیٹ کے سابقہ انتخابات میں تحریک انصاف نے شکایت ملنے پر اپنے 20 اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے بے دخل کردیا تھا جب کہ پی ڈی ایم ایک طرف حکومت کو جعلی حکومت کہتی ہے اور دوسری طرف سینیٹ انتخابات میں حصہ لیکر اسی جعلی اسمبلی میں جاناچاہتی ہے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو عمران فوبیا ہوگیا ہے، پی ڈی ایم جتنا مرضی لانگ مارچ یا احتجاج کرلے تاہم لٹیروں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلا کر گلے لگایا اور کشمیریوں سے بغاوت ک تاہم کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے حکومت سینیٹ الیکشن کو مکمل شفافیت سے کرانا چاہتی ہے، مخالفت کرنے والے پیسے کے ذریعے سیاست کرنا چاہتے ہیں۔

اوپن بیلٹ سے متعلق شبلی فراز نےکہا کہ ملک کو لوٹنے والوں کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہوسکتی، اپوزیشن کی عادت ہے کہ بغیر پڑھے مٹھائی تقسیم کرنا شروع کردیتے ہیں۔پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اورمسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے آرڈیننس سے سینیٹ الیکشن شو آف ہینڈ سے کرانے کے اقدام پرشدید تنقیدکی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نوازنے صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے، جس میں سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق بات چیت کی گئی۔ دونوں قائدین نے پی ڈی ایم میں ہونے والے فیصلوں اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں پتا چل جائیگا کون کس کے ساتھ کھڑا ہے،آئینی ترمیم کے بغیر سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شوآف ہینڈ کی مخالفت میں عدالت بھی جانا پڑا تو جائینگے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: آج روس کی وزارت خارجہ نے بھی غاصب صیہونیوں کی

گستاخ رسول کو بے نقاب کرنے والا صحافی گرفتار

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:بھارتی پولیس نے حکمران جماعت کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر

ابو عبداللہ خطرہ کا تل ابیب کے لیے صالح العروری سے کم نہیں تھا

?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شہداء زندہ ہیں، یہ پیارے معاشرے کے سیاسی، سماجی اور ثقافتی

عراق کے شہر سلیمانیہ میں 17 داعشی دہشت گرد گرفتار

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:عراق کے کردستان علاقے کے قومی سلامتی کے ادارے نے اس

ایک سیاہ فام امریکی نوجوان پر پولیس نے کی گولیوں کی بارش

?️ 4 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی حکام نے باڈی کیمرہ فوٹیج جاری کی ہے جس

جمہوریت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں

?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:طالبان کی وزارت داخلہ کے نائب محمد نبی عمری نے اس

غزہ کی حمایت کے لیے ہماری جنگ لامحدود ہے: یمنی وزیر دفاع

?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے یوم وعدہ کی

فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھیں گے:صیہونی وزیر جنگ

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:انتہا پسند صیہونی وزیر جنگ یواف گیلنٹ نے فلسطینی قوم کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے