🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ سے نے 26 نومبر کے احتجاج کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 120 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔
عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے گرفتار 120 سے زائد کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک شیورٹی جمع کرانے کی بھی ہدایت کردی۔
عدالت نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا، قائم مقام چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔
پس منظر
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے پشاور سے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کیا تھا اور 25 نومبر کی شب وہ اسلام آباد کے قریب پہنچ گئے تھے
تاہم اگلے روز اسلام آباد میں داخلے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پی ٹی آئی کے حامیوں کی جھڑپ کے نتیجے میں متعدد افراد، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
26 نومبر کی شب بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب مارچ کے شرکا کو چھوڑ کر ہری پور کے راستے مانسہرہ چلے گئے تھے، مارچ کے شرکا بھی واپس اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔
احتجاج کے بعد وفاقی دارالحکومت اور راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق خاتون اول بشریٰ بی بی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور و دیگر پارٹی رہنماؤں اور سیکڑوں کارکنان کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت متعدد مقدمات درج کیے گئے تھے۔
پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج اور پرتشدد مظاہروں پر مختلف تھانوں میں مقدمات انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیے گئے۔
مظاہرین پر سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے، مجمع جمع کرکے شاہراہوں کو بند کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ انصار اللہ کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کرنے مجبور
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا کہ اس انصاراللہ یمن کو
فروری
یورپ کو بجلی کی وسیع بندش کے لیے تیار رہنا ہوگا
🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: آسٹریا کی وزیر دفاع کلاڈیا ٹیٹر نے یورپی ممالک کو
دسمبر
پارلیمانی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق
🗓️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) ججز کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی
نومبر
لاپتا افراد کے کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، جسٹس محسن اختر
🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی
جون
کیا سید حسن نصراللہ کو شہید کر کے صیہونی چین سے رہ سکیں گے؟ نیتن یاہو کی زبانی
🗓️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے اعتراف کیا ہے کہ
ستمبر
حکومت نے کراچی کو مزید بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے
🗓️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے شہر
جون
رفح کے مشرق میں حملوں کا تسلسل
🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی لڑاکا طیاروں اور توپ خانے نے بدھ کی صبح سے
مئی
ہمیں طالبان کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں: ترکی
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے انطالیہ ڈپلومیٹک کونسل کے اجلاس میں بتایا
مارچ