?️
کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ جام کمال اب بھی ہمارے بڑے ہیں ہم ان سے مشاورت جاری رکھیں گے اُن کا کہنا تھا کہ جام کمال نے استعفٰی دے کر پارٹی کو بچا لیا ہے۔
ہم ایک نئی طرز کی حکومت قائم کریں گے جس کا مظاہرہ جلد ہوگا ، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے ، اسمبلی میں نیا اسپیکر بنایا جائے گا جو بہت تجربہ کار ہوگا۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ صوبے میں ایک ایسا نیا ا وزیراعلیٰ لائیں گے جو عوام کی دسترس میں ہوگا، ہم نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں اور اراکین اسمبلی سے رابطہ کرے گی، ہم تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور اپوزیشن بھی ہمارے ساتھ ہوگی۔
ترجمان بی اے پی نے مزید کہا کہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک کو نمٹا دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سیاسی بحران شدت اختیار کرچکا ہے جس کے نتیجے میں ناراض ارکان اور اپوزیشن کو بڑی کامیابی ملی ہے اور وزیراعلیٰ جام کمال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جام کمال کے استعفیٰ دینے کے بعد صوبائی کابینہ تحلیل ہوگئی۔
تاہم اب نئے وزیراعلٰی بلوچستان کے لیے میر عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کی رہائش گاہ پر ہونے والے اجلاس میں سابق وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔ اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کروائی جائے گی۔
مشہور خبریں۔
بھارت اور کینیڈا کے درمیان سیاسی کشیدگی ،وجہ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: کینیڈا کی جانب سے ایک سینئر بھارتی اہلکار کو ملک
ستمبر
امریکہ اور یورپ نے2023 میں کیا پایا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: پچھلے سال کی عالمی صورتحال کا سرسری جائزہ بتاتا ہے
جنوری
اکشے کمار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
?️ 4 اپریل 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار بھی عالمی وبا کورونا وائرس
اپریل
چین کا امریکہ کے خلاف 761 بلین ڈالر کا بم
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز میں تقریباً 761 بلین ڈالر
اپریل
صیہونیوں کو ہلاک کرنے والے مصری فوجی کی نئی تفصیلات
?️ 5 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
جون
ایران کو امریکہ کے انتباہی پیغام کی ان کہی کہانی
?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: کرمان میں دہشت گردانہ حملے سے قبل ایران کو امریکی
فروری
عمران خان کا کہنا ہے ملک میں قبضہ اور ایکسٹینشن مافیا کا راج ہے، فیصل چوہدری
?️ 6 نومبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا
نومبر
برطانیہ کا یمن کے ساحل کے قریب ایک جہاز پر حملہ ہونے کا دعویٰ
?️ 29 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی میری ٹائم آپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ اسے یمن
اپریل