وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی

بلوچستان

🗓️

کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت میں وزراء اور ارکان اسمبلی کے وزیراعلیٰ کے ساتھ اختلافات مزید بڑھ گئے، بی اے بی اور اتحادی جماعتوں کے ناراض ارکان نے وزیراعلیٰ جام کمال کو مستعفی ہونے کیلئے کل شام کی ڈیڈلائن دے دی ہے۔

میر اسد بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں، جام صاحب نے خود کو عقل کُل سمجھ کر اکیلے صوبہ چلانے کی کوشش کی ان کا استعفیٰ صوبے کے مفاد میں ہے، ہمارا اتحاد عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہے۔

صوبائی وزیرخزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ کچھ عرصے سے11 بی اے پی اور کچھ اتحادیوں نے وزیر اعلیٰ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ناراض اراکین کی تعداد 14 یا 15 ہے۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے پھیلائی گئی خبروں کی وجہ سے گروپ کے کچھ لوگ ٹوٹ گئے ہیں، اب وزیراعلیٰ سے گزارش ہے کہ وہ باعزت طریقے سے مستعفی ہوجائیں۔ میر نصیب مری نے کہا کہ آج بھی وزیراعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں وہ مستعفیٰ ہوجائیں، جام کمال ہمارے گھر آئے تو وہاں بھی مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا، جام کمال کو یقین دلایا ہےکہ اگر کوئی نیا وزیراعلیٰ آیا تو اس کا ساتھ دیں گے۔ گزشتہ روز رکن اسمبلی عبدالرحمان کھیتران نے بی اے پی کے ناراض ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا تھا۔ سردارعبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ ہم بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر وزیراعلیٰٰ کل 5 بجے تک مستعفیٰ نہ ہوئے تو دیگر آپشن استعمال کریں گے۔

مشہور خبریں۔

یوکرائن میں فوجی آپریشن صحیح اور بروقت تھا :پوٹن

🗓️ 10 مئی 2022سچ خبریں: روسی صدر پوٹن نے یوکرائن میں فوجی آپریشن کے فیصلے

عرب ممالک غزہ کی تعمیر نو میں شامل نہیں ہونا چاہتے

🗓️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: بلنکن نے منگل کو کہا کہ عرب ممالک کا کہنا ہے

ریاض نے کئے تل ابیب کے ساتھ تعلقات مشروط

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے کے ترجمان فہد ناظر کا کہنا

فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونی جرائم میں اضافے پر حماس کا ردعمل

🗓️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: قابض حکومت کی جیلوں میں صیہونیوں کی طرف سے فلسطینی

بلوچستان میں فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے

🗓️ 25 جون 2021راولپنڈی (سچ خبریں) فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں

کیا بحیرہ احمر میں جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟

🗓️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں اتوار کی صبح نئی امریکی فوجی جارحیت دیکھنے

امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟

🗓️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے

لانگ مارچ ’حتمی مرحلے‘ میں داخل، عمران خان آج راولپنڈی جانے کیلئے تیار

🗓️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے