21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے، عمر ایوب

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ 21 اپریل کے ضمنی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا بازار گرم ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان اور سونامی ہے، پولیس ہمارے پی پی 36کے امیدوار کو ہراساں کررہی ہے، احمد چٹھہ کو عدالتوں میں جانے نہیں دیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹس پر ہمارے امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں، پنجاب پولیس نے جو ظلم کیا وہ سب کے سامنے ہے۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ فیض آباد انکوائری رپورٹ کو پبلک کیا جانا چاہیے، فیض آباد رپورٹ کو الماری میں بند کر کے نہیں رکھنا چاہیے، دودھ کا دود پانی کا پانی ہونا چاہیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ شہباز شریف کی حکومت عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے گی، یہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے پیٹرول بم گرائیں گے، 15 دن بعد یہ پیٹرول پھر مہنگا کریں گے، آج یہ بتا رہے ہیں کہ بجلی 100 روپے فی یونٹ تک جائے گی۔

انہوں نے دریافت کیا کہ خواجہ آصف نےکہا تھا کہ پنجاب پولیس بغیر وارنٹ گھر آگئی تو کیا ہمارے گھر پنجاب پولیس وارنٹ لے کر آتی تھی؟ پنجاب پولیس کو چور ڈکیت کی طرح رات کے اندھیرے میں گھروں میں گھسنے کی عادت ہوگئی ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ انہوں نے آئین و قانون کے دھجیاں اڑا دی ہیں، جس ملک کے جج خط لکھیں کہ ایجنسی کے لوگ ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں تو سرمایہ کار وہاں سرمایہ لگانے سے پہلے سوچتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ ہمارا 6 پارٹی کا اتحاد بن چکا ہے اور اس کے صدر محمود خان اچکزئی ہیں، ہمارا مطالبہ آئین و قانون کی بالا دستی ہے۔

مشہور خبریں۔

بن سلمان کی عیاشیاں؛دوسال میں ایک ارب ڈالر سیر تفریح پر خرچ

🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:سعودی پروپیگنڈے کے برخلاف سعودی ولی عہد شہزادہ کی زندگی کے

پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف

🗓️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ

اسلام آباد میں جے یو (ف) عہدہ داروں کے قتل کے خلاف اہلکاروں کا احتجاج

🗓️ 28 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقے میں جمعیت علمائے اسلام

دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

🗓️ 26 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے

نابلس حملے پر جہاد اسلامی کا شدید ردعمل

🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ صیہونی غاصب

الیکشن کمیشن انتخابی مہم، اخراجات کی باقاعدہ نگرانی کرے گا، چیف الیکشن کمشنر

🗓️ 31 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کی صورتحال سے متعلق نئی تفصیلات

🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی ذریعے نے حالیہ حملے کے بعد حزب اللہ

عدنان صدیقی نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا

🗓️ 17 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے