?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی190ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت سے قبل نیب نے خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل دیدی، پراسیکیوشن ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں اور سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالت کی معاونت کرے گی۔
چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی منظوری کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادر شاہ کی ہدایت پر 5 خصوصی پراسیکیوٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ اس ٹیم کی قیادت سردار مظفر احمد خان کریں گے دیگر ارکان میں عرفان احمد، سہیل عارف، رافع مقصود اور یاسر سلیم رانا شامل ہیں۔نیب کا اس اہم اقدام کے حوالے سے کہنا ہے کہ پراسیکیوشن ٹیم 5 جون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے نیب کے موقف کی پیروی کرے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے اپنی سزاوں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں اور ان کے وکلا نے سزا معطلی کی درخواستیں بھی دی ہوئی ہیںجن پر سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں دائر سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 5 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی تھی۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔15 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے سزا معطلی کی درخواستوں پر ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے اور آئندہ سماعت کی ہدایت کی تھی۔ پی ٹی آئی قیادت نے مقدمے کو جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا۔
17 جنوری 2025 کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ کے ریفرنس میں عمران خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 14 سال قید اور ان کی اہلیہ مجرمہ بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر عمران خان کو مزید 6 ماہ جب کہ بشریٰ بی بی کو 3 ماہ کی قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔


مشہور خبریں۔
کیا بائیڈن بن سلمان سے ہاتھ ملائیں گے؟
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اگر بائیڈن اور بن سلمان ہاتھ ملاتے ہیں تو امکان ہے
جولائی
سپریم کورٹ مقدمات میں بہتر شواہد کی فراہمی کیلئے اے این ایف، پولیس رولز میں تبدیلیوں کی خواہاں
?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ وفاقی
نومبر
وزیر اعظم اور آرمی چیف میں مشاورت مکمل
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل
اکتوبر
کراچی میں بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈینگ کی وجہ سامنے آ گئی
?️ 2 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں) بنگلہ دیش سے ایران کے راستے بھارت کے شہر لکھنو
مارچ
اردن کے بادشاہ کا صیہونی حکومت کے یکطرفہ اقدامات کو روکنے کی تاکید
?️ 10 فروری 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اس بات پر زور دیا
فروری
چینی خلائی گاڑی مریخ پر اتر گئی
?️ 23 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں)چین کی ریموٹ کنٹرول خلائی گاڑی سرخ سیارے پر لینڈ کرگئی،
مئی
فلمی ڈائیلاگ مارنے اور ہوا میں تیر چلانے سے تحریکیں نہیں چلتیں۔ عظمی بخاری
?️ 19 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جنوری
اقوام متحدہ کا عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے 100 ٹریلین ڈالر کا بجٹ خسارہ
?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسے متعدد عالمی چیلنجوں سے
ستمبر