?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب بیورو نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس دائر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان او ردیگر کے خلاف ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم کے ہمراہ عدالت میں ریفرنس دائر کیا، جس کے بعد احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
بتایا گیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے ریفرنس میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کے نام دیئے ہیں، نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سابق وزیراعظم عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، فرح گوگی، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر، ملک ریاض، علی ریاض، بیرسٹر ضیا المصطفیٰ نسیم اور زلفی بخاری کو ملزم نامزد کردیا گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے 190 ملین پاونڈ اور سائفرکیس کے جیل میں ٹرائل کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرلیے ہیں اور وفاقی کابینہ کی جانب سے دونوں کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جیل ٹرائل کی منظوری دے دی گئی ہے، اس مقصد کے لیے وزارت قانون و انصاف کی سمری پر کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، جس کے تحت سابق وزیراعظم اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اڈیالہ جیل میں ہی ٹرائل ہوگا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذو القرنین کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی، کابینہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جیل ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ادھر نیب میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف توشہ خانہ کیس میں گرفتار تھے، ٹرائل کورٹ نے عدم حاضری پر ضمانت خارج کردی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی ضمانت خارج کا فیصلہ برقرار رکھا، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ضمانت بحال کی جائے۔
مشہور خبریں۔
بلوچستان: کورونا کیسز میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی
?️ 16 مئی 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح
مئی
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں پر تالے لگ گئے
?️ 30 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد کے 400 سے زائد تعلیمی اداروں
نومبر
وزیرِ اعظم نہ کبھی جھکیں گے، نہ پاکستانیوں کو جھکنے دیں گے: فرخ حبیب
?️ 25 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب
فروری
قومی اسمبلی میں فنانس بل 23-2022 کثرت رائے سے منظور
?️ 29 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی نے مالی سال 23-2022 کے فنانس بل کی
جون
چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا اعلان کیا
?️ 19 اگست 2025چین نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے
اگست
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس:نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
?️ 7 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے
مئی
فواد چوہدری نے نواز شریف اور آسف زرداری پر سخت تنقید کی
?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے
جنوری
ملیشیا کے وزیر اعظم کا یحییٰ السنوار کی شہادت پر حیرت انگیز بیان
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے حماس کے سیاسی
اکتوبر