?️
شیخوپورہ (سچ خبریں) وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی اور تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم کی تبدیلی وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کو اگلے بلدیاتی الیکشن سے قبل تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اس ایوارڈ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، 18ویں ترمیم سے گورننس کے مسائل آئے ہیں، اس پر نظرثانی ہونی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان دہشت گردی کے خاتمہ میں ہماری مدد کرے، ہم کابل کو دہلی کی کٹھ پتلی نہیں بننے دیں گے۔ رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کو حالیہ جنگ میں بھارت کی عبرتناک شکست سے بھی سبق لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کرنا پڑے گا، آزاد کشمیر میں ن لیگ نے حتمی طور پر اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


مشہور خبریں۔
جوہری پروگرام سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وزیر خزانہ
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ
ایران نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا، نتین یاہو کو برطرف کیا جائے:سابق صیہونی وزیراعظم
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے ایران کے میزائل حملوں
جون
سعودی، شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی معاہدہ
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے
جون
پاکستانی ناظم الامور کو بچانے کیلئے جان کا نذرانہ بھی دے دیتا، سپاہی اسرار
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے دوران
دسمبر
یمنی حملوں کی وجہ سے ایلات میں سرگرمیاں مکمل طور پر معطل
?️ 22 مارچ 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب
مارچ
داعش طالبان کے لیے بڑا خطرہ
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا
اگست
اقوام متحدہ میں نسل پرستی کے خلاف بل پاس،امریکہ کی مخالفت
?️ 17 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے جمعرات کی شام مقامی وقت
دسمبر
کیا حماس کی استقامت کے سامنے صیہونی حکومت پیچھے ہٹ گئی ہے؟
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے قریبی میڈیا آؤٹ
اگست